جموں، (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے وادی کشمیر کی سیاسی جماعتوں سے کہا ہے کہ دفعہ 35 اے کے نام پر سیاست کھیلنا بند کی جائے اور رام عامہ کو گمراہ کرنے کے لئے غلط بیانی سے کام نہ لیاجائے۔
پارٹی صدر دفتر واقع ترکوٹہ نگر جموں میں بی جے پی ریاستی ترجمان اعلیٰ سنیل سیٹھی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وادی کشمیر کی سیاسی جماعتیں غیر ذمہ دارانہ بیانات کے ذریعہ اپنے مفادات کے لئے ماحول کو خراب کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان جماعتوں کا دفعہ 35 اے پرجوموقف ہے وہ واضح طور پر قوم مخالف اور سماج مخالف ہے۔
سنیل سیٹھی نے کہا’یہ جماعتیں عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں اور یہ تاثر دیاجارہاہے کہ دفعہ 35 اے کو ہٹانا ریاست کے مفادات کے خلاف ہے، جوکہ بعید از حقیقت ہے، اس دفعہ سے عوام میں صرف نابرابری ہے۔ اصل میں یہ آرٹیکل ریاست کے مفادات کے خلاف ہے‘ ۔سنیل سیٹھی نے کہاکہ پچھلے 70سالوں سے اس دفعہ کی وجہ سے اتنی ترقی نہیں ہورہی جوکہ ہونی چاہئے تھی، اس وجہ سے بیرون ریاست سے سرمایہ کاری نہیں ہورہی، سرمایہ کاروں کو یہاں پر آنے میں کئی قسم کی دقتوں کا سامنا ہے، ریاست میں نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقعے کم ہیں۔
سیٹھی نے نیشنل کانفرنس صوبائی صدر دویندر سنگھ رانا کے اس بیان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جس میں موصوف نے کہاتھاکہ’ کچھ غیر ریاستی عناصر کی گھس پیٹھ کے بعد یہ دفعہ دورا ندیش ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ نے 1927میں متعارف کروائی تھی، اس دفعہ کے تحت سٹیٹ سبجیکٹ قوانین کا نفاذ یہاں کے پشتینی ڈوگروں، کشمیریوں اور لداخیوں کے مفاد کے تحفظ کیلئے کیا گیا تھا اور ان کے ساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ ہمارے تشخص پر براہ راست حملہ ہوگا‘۔
بی جے پی ترجمان اعلیٰ نے کہاکہ مہاراجہ کے وقت میں شہری حقوق حاصل کرنے کے لئے رعایت نامہ اور اجازت نامہ نظام موجود تھا جس کو نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے ختم کیا۔ انہوں نے کہاکہ سال 1954کو بنائے گئے قانون کو 1944سے نافذ کر کے مغربی پاکستانی رفیوجیوں کو حقوق سے محروم رکھاگیا۔ انہوں نے کہاکہ مہاراجہ کے نام پر آج سیاست کرنے والوں نے ہی مہاراجہ کو ریاست بدر کیاتھا اور موت تک واپس نہیں آنے دیا، آج ان کے نام پر سیاست کھیلی جارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہی نیشنل کانفرنس اور کانگریس ہے جوکہ 13جولائی کو یومِ شہدا مناکر مہاراجہ کو ’ویلن‘کے طور پیش کر رہی ہے۔پریس کانفرنس میں بی جے پی پارٹی ترجمان بریگیڈئر(ر)انیل گپتا اور پریس سیکریٹری ڈاکٹرپردیپ مہوترہ بھی موجود تھے۔یو این آئی
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.