کشمیر کو ملک کا تاج بنانے کیلئے دفعہ 370کو جڑ سے اکھاڑ کر پھنک دیا / امیت شاہ

نریندر مودی حکومت نے متعدد پیچیدہ امور کو حل کیا جنہوں نے 70 سالوں سے تشنگی کا مظاہرہ کیا تھا

سرینگر/29فروری : کشمیر کو ملک کا تاج بنانے کیلئے جمو ں کشمیر میں دفعہ 370کو جڑ سے اکھاڑ کر پھنک دیا کی بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ نریندر مودی حکومت نے متعدد پیچیدہ امور کو حل کیا جنہوں نے 70 سالوں سے تشنگی کا مظاہرہ کیا تھا ، جس میں خاص طور پر جموں کشمیر سے 370کو ہٹانا شامل تھا جس نے جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دی اور باقی ملک کے ساتھ اس کے انضمام کو روکاتھا ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق اوڈویشہ میں بی جے پی کی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ یہ بھاجپاسرکار ہی ہے جنہوں نے جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن ختم کی اور رام مند کی تعمیر یقینی بنائی ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر سے دفعہ370کا خاتمہ ملکی مفاد اور جموں و کشمیر کے مفاد میں کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری سرکار نے دور دراز پچھڑے علاقوں تک بجلی ، پانی اور سڑکیں پہنچائی ہے جبکہ کانگریس پارٹی ہمارے کاموں سے ناخوش ہوکر ہماری بھر پور مخالفت کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر سے 370کا خاتمہ ملکی مفاد اور جموں و کشمیر کے لوگوں کے حق میں کیا گیا ہے اس دفعہ سے ریاست کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں حائل تھیں تاہم اب یہاں خوشحالی کا نیادور شروع ہوگا۔ انہوںنے کانگریس پر الزام عائد کیا کہ جموں کشمیرسے دفعہ 370ختم کرنے پرکانگریس ہم سے ناخوش ہے کیوں کہ یہ ملکی مفاد میں لیا گیا فیصلہ تھا۔ انہوںنے مجموعہ سے خطاب کرتے ہوئے ان سے سوال پوچھا کہ کیا کشمیر سے دفعہ 370ختم کرنے کا فیصلہ غلط تھا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھاجپا سرکار میں ہی ممکن ہوا کہ رام مندر کی تعمیر کو یقینی بنایا گا۔ کشمیر کو ملک کا تاج بنانے کیلئے جمو ں کشمیر میں دفعہ 370کو جڑ سے اکھاڑ کر پھنک دیا کی بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ نریندر مودی حکومت نے متعدد پیچیدہ امور کو حل کیا جنہوں نے 70 سالوں سے تشنگی کا مظاہرہ کیا تھا ، جس میں خاص طور پر جموں کشمیر سے 370کو ہٹانا شامل تھا جس نے جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دی اور باقی ملک کے ساتھ اس کے انضمام کو روکاتھا ۔

Comments are closed.