کشمیر میں یوم آزادی کے موقع پر ہڑتال، پابندیاں اور مواصلاتی بریک ڈاؤن

سرینگر//وادی کشمیر میں منگل کے روز ملک کے 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر علیحدگی پسند قیادت کی اپیل پر مکمل اور ہمہ گیر ہڑتال کے سبب زندگی کے معمولات درہم برہم ہوکر رہ گئے۔جہاں بخشی اسٹیڈیم میں ہونے والی یوم آزادی کی تقریب کے پیش نظر جنگجوؤں کے کسی بھی ممکنہ حملے کو ناکام بنانے یا لوگوں کی طرف سے احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لئے سرینگر کے مختلف حصوں میں منگل کو سخت ترین سیکورٹی پابندیاں عائد رہیں، وہیں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر وادی بھر میں موبائیل فون و انٹرنیٹ خدمات منقطع رکھی گئیں۔بخشی اسٹیڈیم کی طرف جانے والے تمام راستوں بشمول مہاراجہ بازار، نمائش کراسنگ، مگرمل باغ، مہجور نگر برج، وزیر باغ، جواہر نگر، آلوچی باغ اور سولنہ کو خاردار تار سے سیل کردیا گیا تھا۔ (یو ا ین آئی)

Comments are closed.