کشمیر میں ممبر اسمبلی کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر سیاہ پرچم لہرانے کی کوشش ناکام بنادی گئی

سرینگر//جموں وکشمیر پولیس نے منگل کے روز عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) کے سربراہ و ممبر اسمبلی لنگیٹ (شمالی کشمیر) انجینئر شیخ عبدالرشید کی جانب سے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں یوم آزادی کی تقریب کے موقع پر ’سیاہ پرچم‘ لہرانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے انہیں (انجینئر رشید کو) اپنے دو درجن حامیوں کے ساتھ گرفتار کرکے پولیس تھانہ راج باغ منتقل کردیا۔پولیس نے اے آئی پی کے بخشی اسٹیڈیم تک مارچ کو ناکام بنانے کے لئے لاٹھی چارج بھی کیا جس کے نتیجے میں پارٹی کے متعدد کارکن زخمی ہوگئے۔پارٹی نے 15 اگست کو ’یوم سیاہ‘ کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا

Comments are closed.