کشمیر میں معمول کی زندگی پٹری پر لوٹ آئی، ریل خدمات 6 روز بعد بحال

سری نگر ،وادی کشمیر میں ایک روزہ ہڑتال کے بعد اتوار کو معمولات زندگی بحال ہوگئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر کے چار اضلاع اننت ناگ، کولگام، شوپیان اور کولگام میں 7 روز کے بعد معمول کی زندگی بحال ہوگئی ہے۔ ریلوے ذرائع نے بتایا کہ مسلسل 6 دنوں تک معطل رہنے والی ریل خدمات بھی بحال کردی گئی ہیں۔ بتادیں کہ گذشتہ اتوار یعنی 21 اکتوبر کو جنوبی ضلع کولگام کے لارو نامی گاو¿ں میں مسلح تصادم ہوا، جو تین مقامی جنگجوو¿ں کی ہلاکت پر ختم ہوگیا تھا۔ تاہم مسلح تصادم کے مقام پر ایک پراسرار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 7 عام شہری ہلاک جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ جنوبی کشمیر کے چار اضلاع میں ان ہلاکتوں کے خلاف 21 اکتوبر کو ہڑتال شروع ہوئی تھی، جو وادی کے مختلف حصوں میں ہونے والے چند مزید مسلح تصادموں میں جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والے جنگجوو¿ں کی ہلاکت کی وجہ سے 27 اکتوبر تک جاری رہی۔ اس دوران ریلوے انتظامیہ کی جانب سے احتجاجی مظاہروںکے خدشے کے پیش نظر 22 اکتوبر سے مسلسل 6 روز تک ریل خدمات معطل رکھی گئیں۔ وادی میں 21 سے 27 اکتوبر تک چار مختلف مقامات پر ہونے والے مسلح تصادموں کے دوران 13 جنگجو، 7 عام شہری اور ایک فوجی اہلکار جاں بحق ہوئے۔ وادی میں گذشتہ ہفتے پیر اور جمعرات کو عام شہریوں اور جنگجوو¿ں کی ہلاکت کے خلاف ریاست کے بیشتر حصوں میں ہڑتال کی گئی۔ ہفتہ یعنی 27 اکتوبر کو وادی میں ہندوستانی فوج کی آمد کے 71 سال مکمل ہونے پر مکمل ہڑتال کی گئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق وادی کے تقریباً تمام حصوں بشمول جنوبی کشمیر میں اتوار کو معمولات زندگی بحال ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وادی کے جن علاقوں میں ہفتہ کو احتجاجی مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر پابندیاں نافذ کی گئی تھیں، سے پابندیاں ہٹالی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وادی میں اتوار کو کہیں بھی کوئی پابندیاں نافذ نہیں رہیں، تاہم احتیاطی طور پر چند ایک حساس علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری بدستور تعینات رکھی گئی ہے۔ سری نگر کے سیول لائنز میں اتوار کو مشہور سنڈے مارکیٹ لگ گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں گاہکوں کو خریداری میں مصروف دیکھا گیا۔ سستی قیمتوں کے لئے مشہور اس مارکیٹ میں وادی کے اطراف وکناف سے آنے والے گاہکوں کو سردیوں کے ملبوسات کی خریداری میں مصروف دیکھا گیا۔ اطلاعات کے مطابق وادی بھر میں اتوار کو دکانیں اور تجارتی مراکز کھل گئے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت بحال ہوئی۔ اس دوران ریلوے ذرائع نے بتایا کہ 6 دنوں تک معطل رہنے والی ریل خدمات کو اتوار کی صبح بحال کردیا گیا۔ یو اےن آئی

Comments are closed.