کشمیر میں قیام امن کےلئے حکومت کوشاں :راجناتھ سنگھ

بیکانیر، مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ کشمیر میں قیام امن کےلئے حکومت کوشاں ہے .انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں "ملی ٹنسی ” کا خاتمہ کرنے کےلئے فوج اور دیگر فورسز کوششیں کررہی ہیں .

خبررساں ادارے یو این آئی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ” دہشت گردی "کو عالمی چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں فوج اور دیگر فورسز "ملی ٹنسی” کے خلاف پوری کوشش کر رہی ہیں اور وہ ایک دن ختم ہو جائے گی۔

راج ناتھ سنگھ آج سرحدی سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے سیکٹر ہیڈکوارٹر میں اسلحہ پوجا پروگرام میں شامل ہونے کے بعد میڈیا سے کہا کہ ملی ٹنٹ پاکستان سے آ رہے ہیں اور ان سے مقابلہ کرنے کے لئے فوج، پولیس اور دیگر فورسز میں مکمل ہم آہنگی ہے اور وہ ملی ٹنسی کو روکنے کے قابل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملی ٹنسی ختم ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں امن برقرار ر ہے اس کی پوری کوششیں کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرحد پر تعینات جوان ملک کے اتحاد اور سالمیت کے لئے وقف ہیں اور ان پر اعتماد بڑھا ہے۔

اس سے قبل،مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ بی ایس ایف کی منعقدہ اسلحہ پوجا پروگرام میں شرکت کی۔

انہوں نے جمعرات کی شام کو بی ایس ایف بڑے کھانے میں بھی شرکت کی۔ مرکزی وزیر داخلہ ہندوستان اور پاکستان کے بین الاقوامی سرحد پر واقع فورس کے سرحدی چوکیاں کا دورہ بھی کریں گے۔

Comments are closed.