کشمیر میں درمیانہ درجے کا زلزلہ، شدت 5 اعشاریہ 1 ریکارڈ

سری نگر ، وادی کشمیر میں جمعہ کی شام درمیانہ درجے کا زلزلہ آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی ۔

جموں وکشمیر کے محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ریلیف، بازآبادکاری و تعمیر نو میں بحیثیت ڈائریکٹر تعینات عامر علی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے جمعہ کی شام 6 بجکر 55 منٹ پر محسوس کئے گئے جو کچھ سینکڑوں تک جاری رہے۔

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ 1 درج کی گئی ہے۔ زلزلے کی گہرائی 138 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز تاجکستان سرحد کا کوئی علاقہ تھا۔

یہ زلزلہ درمیانہ درجے کا تھا۔ اس زلزلے میں کسی بھی طرح کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ جموں وکشمیر کے بیشتر علاقے زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔

Comments are closed.