کشمیر میں حالات کافی حد تک بہتر ، امن کی بحالی کیلئے کوششیں جاری / ڈی جی پی

5اگست کے بعد وادی کشمیر میں عسکری واقعات میں نمایاں کمی آئی

سرینگر/28فروری : ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ وادی کشمیر میں گذشتہ چھ ماہ کے دوران حالات میں کافی سدھار آیا ہے اور تشدد آمیز واقعات اور ملٹنسی میں بھی نمایاں کمی دیکھنے کو ملی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر میں ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے جمون کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ وادی کشمیر میں 5اگست کے بعد حالات کافی بد چکے ہیں ۔ تشدد آمیز واقعات میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی ہے جبکہ پہلے کے مقابلے میں ملٹنسی کافی حد تک کم ہوگئی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پولیس جموں کشمیر میں امن قائم کرنے کے مشن پر کام کررہی ہے اور اس میں ہمیں بڑی حد تک کامیابی حاصل ہوئی ہے تاہم پولیس دیگر حفاظتی ایجنسیوں کے ساتھ ملک کر خطے میں پوری طرح سے امن قائم کرنے پر کام کررہی ہے ۔ دلباغ سنگھ نے اس دوران حفاظتی ایجنسیوں کی سراہناکرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد ایک حکمت عملی کے تحت انہوں نے جنگجوئوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں انجام دیں جن میں کہیں پر بھی کوئی سیولین کو نقصان نہیں پہنچا ۔ پولیس چیف دلباغ سنگھ نے اپنے شمالی کشمیر کے دوران کئی پولیس افسران کو اعزازی میڈل سے نوازتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ امن و قانون کی صورتحال اور لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ہمیشہ اسی طرح اپنے فرائض انجام دیں ۔ (سی این آئی )

Comments are closed.