کشمیر میں اگر سب کچھ ٹھیک ہے تو ملک کے ارکانِ پارلیمان کو وہاں جانے کی اجازت کیوں نہیں؟ /اسد الدین اویسی

انٹرنیٹ خدمات کی بندش سے لوگ پریشان ، تعمیر وترقی کا دور شروع ہونے کے دعوئے کاغذی گھوڑے ثابت

سرینگر18 فروری: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلین کے سربراہ نے غیر ملکی سفارتکاروں کو کشمیر جانے کی اجازت دی جارہی ہیں تاہم ملک کے ارکانِ پارلیمان کو وہاں جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ گر میں بھی کشمیر جانے کی کوشش کرؤں گا تو مجھے بھی ائر پورٹ پر واپس بھیج دیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ پانچ اگست سے کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات منقطع ہے جس وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔ مجلس کے لیڈر نے بتایا کہ وزیر اعظم نے دعویٰ کیا تھا کہ 370کی منسوخی کے بعد جموںوکشمیر میں تعمیر وترقی کا دور شروع ہوگا لیکن ایسا نہیں ہو سکا ۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق تلنگانہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران آل انڈیا مجلس اتحاد المسلین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر مرکزی حکومت کو ہدفہ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اگر جموںوکشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہے تو ملک کے ارکانِ پارلیما ن کو وہاں دورہ کرنے کی اجازت کیوں نہیں دی جارہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یورپی پارلیمان اور دوسرے غیر ملکی سفراءکو کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت دی جارہی ہیں تاہم عوام کے چنے ہوئے نمائندوں کو وہاں جانے سے روکا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اگر میں کشمیر جانے کے بارے میں ارادہ کر لو تو مجھے حکومت حیدر آباد آئر پورٹ ہی گرفتار کرئے گی۔ انہوںنے کہاکہ 370کی تنسیخ کے بعد جموںوکشمیر میں انٹرنیٹ سہولیات کو پوری طرح سے بحال نہیں کیا گیا جس وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مرکزی حکومت نے دعوئے کئے کہ 370کی منسوخی کے بعد وہاں تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا تاہم وہ سب کچھ جھوٹ ثابت ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ مرکزی حکومت کی دوسری بڑی غلطی ہے کہ انہوںنے 370کی تمام شقوں کو منسوخ کیا۔ تین سابق وزرائے اعلیٰ کی گرفتاری پر اسد الدین اویسی نے کہاکہ اگر سب کچھ ٹھیک ہے تو اُنہیں کیوں نظر بند رکھا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم ہند نریندر مودی نے بھی بار بار کہا کہ جموںوکشمیر میں اب تعمیرو ترقی کا دور شروع ہوگا تاہم زمینی سطح پر یہ سبھی وعدئے کاغذی گھوڑے ثابت ہور ہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مرکزی حکومت نے ماضی میں بھی کشمیر کے متعلق غلط پالیسی اپنائی اور اس وقت بھی موجودہ حکومت کشمیر کے تئیں غلط پالیسی اپنا رہی ہیں ۔

Comments are closed.