کشمیر معاملے کا حل گولی میں نہیں:مودی

کشمیر میں جلد ہوں گے پنچایت انتخابات

نئی دہلی، : وزیر اعظم نریندر مودی¸ نے آج ایک بار پھر کہا کہ ان کی حکومت جموں کشمیر میں کسی بھی مسائل کے حل کے لئے زور زبردستی کا نہیں بلکہ صلح کا راستہ اپنائے گئے¸ اور ریاست میں پنچایت اور مقامی باڈی کے انتخابات جلد ہی ہوں گے ۔

وزیر اعظم نے 72 ویں یوم آزادی پر لال قلعہ کی فصیل سے اپنے خطاب میں کہا”جموں و کشمیر کے لئے اٹل جی کا اعلان تھا- انسانیت، کشمیریت، جمہوریت. میں نے بھی کہا ہے ، جموں کشمیر کے ہر مسئلہ کا حل گلے لگا کر ہی کیا جا سکتا ہے . ہماری حکومت جموں و کشمیر کے تمام علاقوں اور تمام طبقات کی ترقی کے لئے مصروف عمل ہے ”۔

مسٹر مودی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جمہوری اکائیوں کو مزید مستحکم کرنے کے لئے طویل عرصے سے ٹل رہے پنچایت اور شہری بلدیات کے انتخابات بھی جلد کرائے جانے کی تیاری چل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا، "ہم گولی اور گالی کی راہ پر نہیں، گلے لگا کے آگے بڑھنا چاہتے ہیں. آنے والے چند ماہ میں کشمیر میں دیہات کے لوگوں کو اپنا حق جتانے کا موقع ملے گا اور پنچایت انتخابات ہوں گے ”۔

وزیر اعظم نے شمال مشرقی ریاستوں میں ترقیاتی کاموں، منصوبوں اور پروگراموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تری پورہ، میگھالیہ اور اروناچل پردیش کے کئی حصوں میں تاریخی امن وا مان دیکھی جا رہی ہے ۔ ملک میں بائیں بازوانتہا پسندی متاثر اضلاع کی تعداد 126 سے کم ہوکر 90 پر سمٹ گئی ہے ۔ حکومت ملک بھر میں امن و امان قائم کرنے کے لئے کام کر رہی ہے ۔یو این آئی

Comments are closed.