کشمیر: لال چوک پر بی جے پی یوتھ ونگ کی تاریخی ’ترنگا ریلی‘ ناکام بنادی گئی
سرینگر//جموں وکشمیر پولیس نے یوم آزادی کے موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی یوتھ ونگ یا ’یووا مورچا‘ کی گرمائی دارالحکومت سری نگر کے قلب تاریخی لال چوک میں مجوزہ ترنگا ریلی کو ناکام بناتے ہوئے پیر اور منگل کی درمیانی رات کو لال چوک کے ہوٹلوں سے کم از کم 200 بی جے پی کارکنوں کو حراست میں لیا۔ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے بی جے پی یوتھ ونگ کے کارکنوں کو حراست میں لیکر سیول لائنز کے متعدد پولیس تھانوں میں نظربند رکھا۔تاہم سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں یوم آزادی کی تقریب کے اختتام پذیر ہونے کے بعد حراست میں لئے گئے کارکنوں کو رہا کردیا گیا (یو ا ین آئی)
Comments are closed.