جموں کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے کوششیں جاری
بیرون ریاستی سیاحوں کو کشمیر کی طرف راغب کرنے کیلئے میں بیداری مہم چلائی جائیگی
اعجاز ڈار
سرینگر: بیرون ریاستی سیاحوں کو بنا خوف و ڈر کے کشمیر آنے کی دعوت دیتے ہوئے ناظم سیاحت کشمیر نے واضح کیا کہ کشمیر سیاحوں کیلئے محفوظ ترین جگہ ہیں اور کشمیری عوام کی مہمان نوازی دنیا بھر میں مشہور ہے ۔ انہوں نے سیاحوں پر زور دیا کہ وہ کشمیر سے متعلق پھیلائے جا رہے منفی پروپگنڈا پر کان نہ دھرے ۔اسی دوران انہوں نے کہا کہ محکمہ سیاحت کشمیر میں سیاحتی ڈھانچے کو مزید فروغ دینے کیلئے کوششوں میں محو ہے اور جلد ہی بیرون ریاستوں میں الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے ذریعے عوامی بیداری مہم چلائی جا ئیگی تاکہ بیرون ریاستوں کے سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ کشمیر کی طرف راغب کیا جا سکے ۔ کے پی ایس کے مطابق سرینگر کے ایک مقامی ہوٹل میں ایسوسی ایشن آف کشمیر ٹور آپریٹرس (اے کے ٹی او ) کی ساتویں سالانہ جنرل میٹنگ کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں محکمہ سیاحت کے صوبائی ناظم تصدق جیلانی نے بطور مہما ن خصوصی شرکت کی جبکہ کشمیر چمبر آف کامرس اور انڈسٹریز کے صدر شیخ عاشق تقریب میں بطور مہمان ذی وقار موجود رہیں ۔ ان کے علاوہ ایسوسی ایشن کے پٹران نظیر احمد میر ، چیرمین نظیر احمد ٹنڈا کے علاوہ کئی ٹور ایسوسی ایشن سے وابستہ افراد بھی شامل تھے ۔ تقریب کے افتتاح میں ایسوسی ایشن آف کشمیر ٹور آپریٹر س کے پٹران نے خطبہ استتقبالہ میں ایسوسی ایشن کے سات سال مکمل ہونے پر ساتھیوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ٹور آپریٹرس ایک کنبے کی طرف ایک دوسرے سے مل کر ریاست جموں کشمیر میں سیاحت کو بلندیوں تک پہنچانے میں مصروف عمل ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سیاحت کو فروغ دینے کیلئے پورے کنبے نے گھر گھر جاکر روڑ شوز کا اہتمام کیا اور بیرون ریاستوں میں پروگرام کا انعقاد عمل میں لاکر سیاحوں کو کشمیر کی طرف راغب کر نے میں اہم رول ادا کیا ۔ تقریب کے دوران ایسوسی ایشن کے مختلف معاملات ناظم سیاحت اور کشمیر چمبر آف کامراس کے صدر کیساتھ اٹھائیں جس دوران انہیں یقین دہانی کرائی گئی کہ ان کے مطالبات و مسائل کو اعلیٰ حکام تک پہنچایا جائے گا تاکہ ان کا جلد از جلد ازالہ ہو سکے ۔ اس موقعہ پر ناظم سیاحت کشمیر تصدق جیلانی نے بھی اپنے تاثرات میں ایسوسی ایشن آف کشمیر ٹور آپریٹرس کے ممبران کی سراہنا کی ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ دیکھ کر بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ ہماری نوجوان نسل سیاحت کو فروغ دینے کیلئے پیش پیش ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کشمیر میں قریب 1500ٹور آپریٹرس سیاحت کو فروغ دینے کیلئے کام میں مصروف ہے ۔ تقریب کے حاشیہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ناظم سیاحت تصدق جیلانی نے بتایا کہ کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے محکمہ سیاحت کی طرف سے ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے بیرون ریاستی سیاحوں کو جوق در جوق کشمیر آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر سے متعلق پھیلا جانے والے پرو پگنڈا میں کوئی صداقت نہیں ہے جبکہ بیرون ریاستوں کے سیاح ہمیشہ کشمیر کی مہمان نوازی سے متاثر ہو کر کشمیر کا سیر کرنے کو بار بار ترجیح دیتے ہیں ۔ ناظم سیاحت نے کہا کہ محکمہ نے وادی کے مشکل حالات میں بھی سیاحت کو فروغ دینے اپنی کوششیں جا ری ہے اور سیاحت کو فروغ دینے اور بیرون ریاستی سیاحوں کی مہمان نوازی میں کوئی کثر باقی نہیں چھوڑ دی ۔ ناظم سیاحت تصد ق جیلانی نے مزید بتایا کہ کشمیر کے سیاحتی ڈھانچے کو ریاست اور بیرون ریاستوں میں فروغ دینے کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیا جا رہا ہے جس دوران ریاستوں کی مقامی زبان میں ڈاکو منٹری تیار کی جا رہی ہے جبکہ اس کے علاوہ مختلف ریڈیو اسٹیشنوں کے ذریعے لوگوں میں بیداری مہم چلائی جا رہی ہے تاکہ بیرون ریاستوں کے سیاحوں کو کشمیر کی خوبصورتی کی طرف راغب کرکے انہیں کشمیر کی حسین وادیوں کا سیر کرنے پر آمادہ کیا جا سکے ۔ ناظم سیاحت نے مزید بتایا کہ وادی کشمیر میں بھی محکمہ سیاحت کی طرف سے مختلف کالجوں اور اسکولوں میں کشمیر کے سیاحتی ڈھانچے کو فروغ دینے کیلئے مہم چلائی جائیگی ۔تقریب کے دوران میڈیا مہمان خصوصی کی عزت افزائی کرنے کے علاوہ میڈیا لائین ایڈورٹرئیز ایجنسی کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی ۔
Comments are closed.