جموں : بی جے پی کے ممبر اسمبلی آر ایس پورہ گگن بھگت نے کہا ہے کہ آرٹیکل 35 اے کے دفاع کےلئے کشمیری ہماری جنگ لڑ رہے ہیں .
انہوں نے کہا ہے کہ اگر آرٹیکل 35 اے کو منسوخ یا ختم کیا گیا ،تو اہلیان جموں بندوق اٹھائیں گے جبکہ کمشیری ہماری لڑائی لڑ رہے ہیں .انہوں نے اپنی ہی پارٹی پر وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کے خصوصی پوزیشن کو آئین ہند نے ضمانت دی ہے اور بی جے پی کی مرکزی حکومت لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر یہ مسئلہ اٹھا رہی ہے.
انہوں نے ایک عوامی اجتماع سے خطاب کیا ،جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا .ان کا کہناتھا کہ آرٹیکل35 اے کی منسوخی سے سب سے زیادہ متاثر اہلیان جموں ہونگے .
انہوں نے کہا کہ اگر آرٹیکل 35 اے منسوخ ہوتا ہے تو کشمیر متاثر نہیں ہونگے بلکہ جموں کے لوگ زیادہ متاثر ہونگے.جموں میں کسی کےلئے نوکری نہیں ہوگی .یہاں جو بھی لوگ ہیں اور نوکریوں سے محروم رہیں گے.
ان کا کہناتھا کہ جموں میں زمین کی قمیتیں ساتویں آسمان کو چھو جائیں گی اور یہاں کوئی زمین نہیں خرید سکتا ہے یہاں گجرات،ہریانہ کے لوگ مقیم ہوں گے .جو کافی امیر ہیں .
ان کا کہناتھا کہ کشمیر میں ملی ٹنسی ہے ،وہاں کوئی رہنا پسند نہیں کرے گا اور جموں کے لوگ سب سے زیادہ متاثر ہوں گے .انہوں نے کہا کہ کشمیری ہماری جنگ لڑ رہے ہیں .
ان کا کہناتھا کشمیری ہماری جنگ لڑ رہے ہیں جبکہ جموں کے لوگ آرٹیکل 35 اے کی منسوخی کا مطالبہ کررہے ہیں ہم سب کو ایک آواز بلند کرکرنی ہوگی ،جو عدالت تک پہنچنی چاہئے .
بھگت نے مزید کہا ہے کہ جموں کے لوگ بند وق اٹھائیں گے اور پتھر بازی کریں گے اگر آرٹیکل 35 اے کو ختم کیا گیا .
Comments are closed.