کشمیری فو ک کلچرکو دنیا بھر میں فروغ دینے کیلئے نارتھ زون کلچرل سنیٹر مصروف عمل

کشمیر کے فنکاروں کی صلاحیت کو اُبھارنے کیلئے 26جنوری 2019سے جے پور میں جموں کشمیر فوک فیسٹول کاہوگا اہتمام /پروفیسر سوبھگیا وردھن

اعجاز ڈار

’’کشمیری فو ک کلچر‘‘ کو دنیا بھر میں فروغ دینے کی کوششوں کے بیچ نارتھ زون کلچرل سنیٹر پٹیالہ ( مرکزی وزارت کلچر )کی طرف سے کشمیری فنکاروں کو ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کرنے کیلئے 26جنوری 2019کو جے پور میں ’’جموں کشمیر فوک فیسٹول‘‘ کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ سات روزہ اس فیسٹول میں کشمیر کے بہتر ین فوک ٹیم کوفیسٹول میں اپنے فن اور صلاحیت دکھانے کا بھر پور موقعہ دیا جائے گا ۔ ان باتوں کا اظہار نارتھ زون کلچرل سنیٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر سوبھگیا وردھن نے روزنامہ تعمیل ارشاد کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کیا ۔ کشمیری کلچر ، ثقافت اور تمدن کے ساتھ ساتھ یہاں کے روایتی بھائی چارہ سے بے حد متاثر ہو کر ہر ماہ تین سے چار دن کشمیر میں گزرنے کا فیصلہ کرنے والے نارتھ زون کلچرل سنیٹر پٹیالہ کے ڈائریکٹر پروفیسر سوبھگیا وردھن نے بتایا کہ وادی کشمیر میں تین سال قبل نارتھ زون کلچرل سنیٹر ( NZCC)سنیٹر کی بنیاد ڈالی گئی تاہم نا مساعد حالات کی وجہ سے کام کاج میں تھوڑی بہت رکاوٹ پیدا ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے مقامی ٹیم کے ہمراہ نارتھ زون کلچرل سنیٹر نے کشمیر میں ایک اپنی الگ پہچان بنائی اور بہت ہی کم عرصہ میں ان کی ٹیم کشمیر میں ’’بانڈ جشن ‘‘ کا بہت بڑا پروگرام منعقد کرنے میں کامیاب ہو ئی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس جشن کا آغاز 7اکتوبر کو کیا گیا اور اختتام 17اکتوبر 2018کو ہو رہا ہے ۔جس میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی 35ٹیمیں حصہ لے رہی ہے ۔ ڈائریکٹر موصوف کے مطابق اس جشن کا اہتمام وادی کشمیر کے 5اضلاع میں کیا جا رہا ہے جس میں سے پہلے ہی 4اضلاع میں شاندار تقاریب منعقد ہوئی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ سماج کا ایک طبقہ جو کہ روایتی فوک کلچر سے وابستہ ہے جن کی کاوشوں اور محنت کے علاوہ مقامی لوگوں کے مکمل تعاون سے نارتھ زون کلچرل سنیٹرکشمیر میں 30سال بعد اس طرح کا پروگرام کرنے کشمیر میں کامیاب ہو گیا ۔ پروفیسر وردھن نے بتایا کہ بھارت کے مختلف حصوں میں ’’کشمیری فوک ڈانس او ر روایتی کشمیری روف ‘‘کی بڑھتی مانگ کو مد نظر رکھتے ہوئے نارتھ زون کلچرل سنیٹرکشمیر ی فنکاروں کو موقعہ فراہم کر رہی ہے اور انہیں ملک کے مختلف حصوں میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا موقعہ فراہم کیا جارہا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ نارتھ زون کلچرل سنیٹرکی طرف سے ہر ماہ کشمیر میں فنکاری کے پروگرام کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ ماہ رمضان میں خصوصی طور ماہ مقدس کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے مصوری مقابلوں کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ ماہ مقدس میں مسلمان بھائیوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو ۔ پروفیسر وردھن نے بتایا کہ اس کے علاوہ ماہ رمضان میں خصوصی طور پر صوفیانہ قوالی کا بھی اہتمام کیا جائے جبکہ 31مارچ سے قبل کشمیری تھیٹر فیسٹول کا بھی انعقاد کیا جائے گا ۔ پروفیسر نے مزید بتایا کہ فوک کلچر کی طرف سے توجہ دینے کے ساتھ ساتھ سنگ تراشی کی طرف بھی خاصی توجہ دی جا رہی ہے ۔اور لوگوں میں ایک جانکاری پروگرام چلاجا رہا ہے جس میں انہیں باضابطہ طور فن مصوری سے آگاہ کیا جائیگا ۔پروفیسر سوبھگیا وردھن نے مزید بتایا کہ نارتھ زون کلچرل سنیٹر پٹیالہ ( مرکزی وزارت کلچر )کی طرف سے کشمیری فنکاروں کو ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کرنے کیلئے 26جنوری 2019کو جے پور میں ’’جموں کشمیر فوک فیسٹول‘‘ کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں کشمیری فنکاروں کی سب سے بہترین ٹیم کو کارکردگی دکھانے کا موقعہ فراہم کیا جائے گا ۔انہوں نے بتایا کہ نارتھ زون کلچرل سنیٹر پٹیالہ ( مرکزی وزارت کلچر )جموں کشمیر میں اور بھی فنکاری کے پروگرام منعقد کرنے جا رہی ہے جس میں یہاں کے فنکاروں کو بھر پور حصہ لینے کا موقعہ فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں اور ہنر کا بھر پور مظاہرہ کرسکیں ۔

Comments are closed.