کشتواڑ :کشتواڑ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دوسرے دلخراش سڑک حادثے میں 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے .یاد رہے کہ سوموار کو یہاں چٹانوں کی زد ایک مسافر گاڑی آئی تھی ،جسکے نتیجے میں 7 افراد کی موت ہوگئی تھی .
مچیل یاتریوں کی ایک گاڑی کشتواڑ میں منگلوار کو دریائے چناب میں جا گری ،جسکے نتیجے میں 11 یاتریوں کی موت ہوگئی .یہ کشتواڑ میں گزشتہ 24 گھنٹوںکے دوران دوسرا سڑک حادثہ ہے.
پیر کے روز یہاں ایک مسافر گاڑی کو حادثہ آیا تھا جسکے نتیہجے میں 7 افراد کی موت ہوگئی تھی.رپورٹس کے مطابق کہوار دول کشتواڑ میں یاتریوں کی گاڑی دریائے چناب میں جاگری جسکے نتیجے میں 11 یاتریوں کی موت ہوگئی جبکہ اس حادثے میں پانچ سالہ بچہ معجزیاتی طور پر بچ گیا ،جسے اسپتال منتقل کیا گیا .
ضلع سیکریٹری برائے ریڈ کراس بٹہ شیخ نے بتایا کہ یاتریوں کی گاڑی کو صبح ساڑھے 7 بجے یہ حادثہ پیش آیا .انہوں نے کہا کہ 11 یاتریوں کی موت ہوگئی .
یہ حادثہ کشتواڑ.پڈر .گلاب گڑھ روڑ پر ناسو گائوں کے مقام پر پیش آیا جبکہ یہ علاقہ کشتواڑ قصبہ سے 20 کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے.
Comments are closed.