کشتواڑ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ ،بی جے پی کا ریاستی سیکریٹری اور اس کا بھائی ہلاک

ضلعے میں صورتحال کشیدہ ،کرفیو نافذ

کشتواڑ : کشتواڑ میں نامعلوم بندوق برداروں نے بی جے پی کے سینئر لیڈر اور اُسکے بھائی کوگولی مار کر ابدی نیند سلادیا .معلوم ہوا ہے کہ جمعرات کی شب کو تپال گلی کشتواڑ علاقے میں نامعلوم بندوق برداروں نے بی جے پی لیڈر انل پریہار اور اسکے بھائی اجیت پریہار کو نزدیک سے گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا .

بتایا جاتا ہے کہ دونوں زخمیوں کو فوری طور پر علاج معالجہ کی خاطر ضلع اسپتال کشتواڑ پہو نچایا گیا ،جہاں دونوں کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا .

بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب اجیت پریہار جوکہ ایس ایف سی ملازم ہے اپنے بھائی کے ساتھ گھر آرہا تھا .ایس ایس پی کشتواڑ راجندر گپتا کا کہنا ہے کہ حملہ آئوروں کی تلاش بڑے پیمانے پر کردی گئی ہے .

بی جے پی لیڈر جوکہ ریاستی سیکریٹری ہیں اور اسکے بھائی کی ہلاکت کے بعد بھاجپا کارکنان نے احتجاجی مظاہرے کئے .ضلعے میں امن قانون کی صورتحال برقرار رکھنے کےلئے کرفیو نافذ کیا گیا .تاہم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت حکم امتناعی نافذ کیا گیا .

فوج اور ایس اوجی اہلکاروں نے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کردی ہے .

Comments are closed.