کسی کو دہشت گردی کی حمایت کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے :سشما

نیویارک ،(یواین آئی)ہندستان نے پاکستان کا نام لئے بغیر کہاکہ جب دنیا کئی طرح کے تصادم کا سامناکررہی ہے تب کسی بھی ملک کو دہشت گردی کی حمایت کرنے اور اسے تحفظ فراہم کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے ۔

وزیرخارجہ سشما سوراج نے نیویارک میں منعقدہ نیلسن منڈیلاامن چوٹی کانفرنس میں اپنے ایک بیان میں یہ بات کہی ۔محترمہ سوراج نے کسی کا نام لئےبغیر کہاکہ،’’ہماری دنیا ابھی بھی کئی طرح کے تصادم ،دہشت گردی اور نفرت انگیز نظریات سے گھری ہوئی ہے جو اپنی سرحدی سے آگے بڑھ رہی ہے اورہماری زندگی کو متاثر کررہی ہے ،اس لئے کسی کو بھی دہشت گردی کی حمایت کرنے اور اسے تحفظ فراہم کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے ۔‘‘

وزیرخارجہ نے عالمی خاندان کی شکل میں ملکوں کے برابری کے’اجتماعی وجود ‘کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہاکہ نیلسن منڈیلا جیسے عظیم لیڈروں کی دانش وارانہ روایت ہمارے اخلاقی آدرش ہونے چاہئیں ۔

Comments are closed.