کریری جھڑپ: دوسرے جاں بحق جنگجو کی شناخت بھی مکمل

بارہمولہ : کریری پٹن بارہمولہ میں جمعرات کے روز ہوئی خونین معرکہ آرائی میں جاں بحق دونوں جنگجونوجوانوں کی شناخت مکمل کرلی گئی ہے .

پولیس کا کہنا ہے کہ کریری جھڑپ میں دوسرے جاں بحق جنگجو کی شناخت منحاج المحی الدین ولد غکام محی الدین ساکنہ براتھ کلان سوپور کے بطور ہوئی .

پولیس کے مطابق اس قبل ایک جنگجو کی شناخت عقیل صوفی ساکنہ بارہمولہ کے بطور ہوئی تھی .پولیس کا کہنا ہے کہ عقلیل سنگرامہ سوپور میں سی آر پی ایف اہلکاروں پر گرینیڈ حملے میں مطلوب تھا .انہوں نے کہا کہ یہ حملہ 4 ستمبر کو ہوا تھا .اس ضمن میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر 90-2018 زیردفعات 3-4 دھماکہ ایکٹ اور 307 آر پی سی درج کیا گیا تھا .

انہوں نے دوسرا جاں بحق جنگجو بھی کئی جنگجویانہ حملوں میں مطلوب تھا .

Comments are closed.