ایشیاء کپ کرکٹ کا فائنل آج بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا
دبئی اسٹیڈئم میں ہونے والے فائنل کے لئے دونوں ٹیموں کی تیاریاں مکمل ہیں۔ ایونٹ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے دو میچز میں کامیابی اور ایک میچ برابر کھیل کر پانچ پوائنٹس کے ساتھ فائنل میں رسائی حاصل کی۔
دوسری جانب بنگلہ دیش نے دو میچز جیت کر چار پوائنٹس کے ساتھ فائنل میں جگہ بنائی۔ بھارت چھ مرتبہ ایشیاء کپ کا ٹائٹل جیت چکا ہے۔
Comments are closed.