کرونا وائرس کی جموں میں دستک کے بعدجموں سرینگر میں سرکاری وپرائیویٹ پرائمری اسکول بند

مسجدوں ،خانقاہوں ،زیارت گاہوں پرجاکرانتظامیہ نے احتیاط کے بارے میں جانکاری دی

سرینگر7/مارچ: جموں و کشمیر میں کرونا وائرس بیماری کے دستک دینے کے بعدانتظامیہ نے جموں اور سرینگرمیں سرکاری و پرائیویٹ سطح پر تمام اسکولوں کو بندکرنے کے احکامات صادرکردیئے ہیں۔ ادھر سرینگر اوروادی کے دوسرے علاقوں میںانتظامیہ نے مسجدوں ،خانقاہوں ،زیارتگاہوں پرجاکر لوگوں کو مہلک بیماری سے محفوظ رہنے کیلئے جانکاری فراہم کی ،جموں میں کرونا وائرس کی بیماری میں مبتلا دوبیماروں کو میڈیکل کالج کے خصوصی وارڈ میںداخل کیاگیا جس کے نتیجے میں جموں وکشمیرمیں لو گ خوف ودہشت میں مبتلاہوگئے دن بھرحیات بخش ادویات کی دوکانوں اسپتالوں پرلوگ ماسک خریدنے کی کوشش میںلگے ہوئے تھے تا ہم وادی کے اطراف واکناف میں ماسک کہی بھی دستیا ب نہیں ہورہی ہے جس میںلوگوں مذیدفکروتشویش کی لہردوڑگئی ۔اے پی آئی کے مطابق جموں میں مہلک کرونا وائرس بیماری میں مبتلادوبیمارں کوکے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعدانتظامیہ نے جموں اورسانبہ اضلاع میں تمام سرکاری وپرائیویٹ اسکولوں کوپرائمری سطح تک 31مارچ تک بندرکھنے کے احکامات صادرکردیئے ۔ایران سے لوٹے دوافراد کی سیکرینگ جموں میں کی گئی تھی تاہم مذکورہ افرادڈاکٹروں کی اجازت کے بغیر اپنے گھروں کوچلے گئے تھے تاہم بعدمیں دونوں بیمارں کو اسپتال بھرتی کیاگیاجہاں ان کے دوبار ہ ٹیسٹ لئے گئے جومثبت پائے گے کروناوائرس کی بیماری میں مذکورہ افرادکے مبتلاہونے کے بعد انہیں جموں کے میڈیکل کالج کے خصوصی وارڈمیں بھرتی کیاانتظامیہ نے پرائمری سطح تک تمام سرکاری وپرائیویٹ اسکولوں کوبندکرنے کے احکاما ت صادر کئے تاہم اطلاعات کے مطابق جموں شہرمیں قائم کئے گے تمام پرائیوٹ کالجوں میں زیرتربیت طلاب کوبھی چھٹی کردی گئی ہے اور 15مارچ تک پرائیوٹ کالجوں کوبندرکھنے کافیصلہ لیا ہے ۔دریں اثناء سرینگر ڈاکٹرشاہداقبال کی جانب سے ایک ٹویٹ کیاگیا جس میں شہرسرینگرمیں تمام پرائیویٹ وسرکاری اسکولوں کوپرائمری سطح تک اگلے احکامات صادرہونے تک بندرکھنے کے احکامامت صادرکئے گے ہے تاہم اس سلسلے میں مذیدتفصیلا ت منظرعام پرنہیں آئی ۔ادھر انتظامیہ نے مسجدوں، خانقاہوں ،زیارتگاہوں پرجاکرمقامی انتظامیہ کمیٹیوں کے ساتھ ملکر لوگوں کو کروناوئرس کی بیماری سے محفوظ رہنے کیلئے جانکاری فراہم کی جبکہ کئی زیارتگاہوں، خانقاہوں کے ارد گردجراثیم کش ادویات کاچھڑکاؤبھی کیاگیا ۔جموں شہرمیںکروناوائرس کی بیماری میں مبتلادوافرادکوداخل کرنے کے بعدجموں وکشمیرمیں خوف ودہشت کاماحول پھیل گیاہے ادھروادی کے اطراف واکناف میں لوگ احتیاطی تدابیر کرنے کی برپورکوشش کررہے ہیں سینکڑوں کی تعدادمیں لوگ دوکانوں اسپتالوں میں ماسک خریدنے اور حاصل کرنے کی کوشش کررہے تھے تاہم حیات بخش ادویات فروخت کرنے والے دوکانداروں کے مطابق ان کے پاس ماسک کاجتنا بھی سٹاک تھا وہ ختم ہوگیاہے اورپچھلے ایک ماہ سے مختلف کمپنیوں کی جانب سے ماسک بنائے توجاتے ہے تاہم حیات بخش ادویات فروخت کرنے والے دوکانداروں کوسٹاک فراہم نہیں کیاجارہاہے اسکولوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے پوری وادی میں لوگ خوفزدہ ہوگئے ہیں تاہم انتظامیہ نے لوگوں سے تلقین کی کہ وہ محکمہ صحت کی جانب سے جوجانکاری کروناوئرس کی بیماری سے محفوظ رہنے کی جانب سے جو اس پرمن وعن عمل کرے تاکہ انہیں کسی بھی طرح کے خطرے کاسامنا ناکرنا پڑیں ۔

Comments are closed.