سرینگر: بلدیاتی انتخابات کے نتائج آہستہ آہستہ سامنے آرہے ہیں .آزاد امیدوار نے کانگریس لیڈر طارق حمید قرہ کی اہلیہ کو لاوے پورہ حلقے سے شکست دی ہے .
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق سرینگر میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 31لاوے پورہ میں آسفہ طارق قرہ (زوجہ طارق حمید قرہ) جو کہ کانگریس ٹکٹ پر بلدیاتی انتخابات لڑ رہی تھیں ،کو 501 ووٹ ملے جبکہ اُن کے مد مقابل آزاد امیدوار نے 519 ووٹ حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کرائی .
ادھر نیشنل کانفرنس کو خیر باد کہہ کر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے جنید متو نے رالپورہ حلقے سے کامیابی حاصل کی ہے .
Comments are closed.