ڈی جی پی نے مرحوم پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کے حق میں ویلفیئرریلیف منظور کیا

سری نگر ، جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ نے پندرہ مرحوم پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ اور ضرورت مند سبکدوش پولیس اہلکاروں کے حق میں ایک لاکھ 80 ہزار روپے بطور ویلفیئر ریلیف منظورکئے ہیں۔

ایک پولیس ترجمان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہ ویلفیئر ریلیف ان سبکدوش پولیس اہلکاروں اور مرحوم پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کے حق میں منظور کیا گیا جن کو مختلف وجوہات کی بناء پر مالی امداد کی ضرورت تھی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس سربراہ کی جانب سے یہ رقم ریٹائرپولیس ویلفیئر فنڈ سے منظور کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا’ پولیس ہیڈ کواٹرس پولیس اہلکارو ں اور اُن کے اہل خانہ کو ضرورت کے موقعہ پر مختلف منصوبوں کے تحت مالی امداد فراہم کرتاہے تاکہ ان کو کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ ہو‘۔
یو این آئی۔

Comments are closed.