ڈگری کالج بجبہاڑہ میں فارسٹ ڈویژن لیدر کی جانب سے شجرکاری مہم کا آغاز

ڈی سی اننت ناگ اور ڈی ایف او نے لگائے دیودار کے پودے،مہم میں ملازمین اور طلبہ و طالبات نے لیا حصہ۔

گلزار احمد گنائ

اننت ناگ :- ڈگری کالج بجبہاڑہ میں فارسٹ ڈویژن لدر کی جانب سے شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا ۔اس دوران ڈپٹی کمشنر اننت ناگ بشیر احمد ڈار اور ڈی ایف او لدر ڈاکٹر محراج احمد نے مہم کا آغاز کرتے ہوئے درجنوں دیوداراور دیگر قسم کے پیڈ پودے کالج کے احاطے میں لگائے
کےپی ایس کے مطابق محکمہ جنگلات کی جانب سے شجرکاری مہم شدومد سے جاری ہے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام ،کوکرناگ،ویری ناگ اور بجبہاڈہ میں مختلف مقامات سکولوں اور کالجوں میں شجرکاری مہم کے حوالے سے پیڈ پودے لگائے جا رہے ہیں۔اس شجرکاری مہم کے حوالے سے ڈگری کالج بجبہاڑہ میں فارسٹ ڈویژن لدر کی جانب سے شجرکاری مہم کے تحت کالج احاطے میں پودے لگائیں۔ ڈی سی اننت ناگ بشیر احمد ڈار اور ڈی ایف او لدر فارسٹ ڈویژن ڈاکٹر محراج احمد کی سربراہی میں ملازمین اور کالج کے پرنسپل،طلبہ و طالبات نے کالج احاطے میں سینکڑوں پیڈ پودے لگائیں ۔اس موقعہ پر ڈی ایف او لدر فارسٹ ڈویژن ڈاکٹر محراج احمد نے اس نمایندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات (گرین جے کے ڈرائیو) کے تحت پورے جموں کشمیر میں ایک کروڑ پودے لگانے کا منصوبہ بنایا ، اور اسی منصوبے کے تحت ڈگری کالج میں سینکڑوں پودے لگائے گئے ہیں اور ابھی تک فارسٹ ڈویژن لدر بجبہاڑہ نے اسی طرح کے پانچ پروگرام عمل میں لائے جس دوران ہزاروں پودے لگائےہیں اور یہ مہم شدومد سے جاری ہے اس موقعہ پر ڈی ایف او لدر کے ہمراہ رینج آ فسر بجبہاڑہ مسرت حسین اور دیگر ملازمین بھی تھے

Comments are closed.