چین پاکستان اقتصادی کوریڈور پروجیکٹ علاقہ میں بڑی تبدیلی لائے گا : ایران

کوئٹہ، (یو این آئی) ایران نے کہا کہ چین۔پاکستان اقتصادی کوریڈور (سی پی آئی سی) پروجیکٹ علاقہ میں بڑی تبدیلی لائے گا اور اسے اس پروجیکٹ میں کسی دیگرملک کو شامل کئے جانے پر اعتراض نہیں ہے۔

پاکستان کے اخبار دی ڈان کے مطابق ایران کے پاکستان میں سفیر مہدی ہنردوست نے اس پروجیکٹ میں سعودی عرب کے ساتھ شراکت کے سوال کے جواب میں کہاکہ سی پی سی آئی صرف اقتصادی پروجیکٹ نہیں ہے بلکہ یہ علاقائی ممالک کو متحد ہونے کا ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔

مسٹر ہنردوست نے پاکستان میں سرمایہ کا ری کا خیرمقدم کیا اور سی پی آئی سی پروجیکٹ کی تعریف کرتے ہوئے اسے علاقہ میں بڑی تبدیلی لانے والا پروجیکٹ قرار دیا۔

ایرانی سفیر نے کہاکہ ایران اور پاکستان اسٹریٹجک شراکت دار ہیں اور دونوں اسلامی ممالک کے دہائیوں پرتعلقات ہیں۔

Comments are closed.