چیف سیکرٹری نے صوبہ کشمیر کے ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ اراضی کی نشاندہی اور الاٹمنٹ کے عمل کا جائزہ لیا

سری نگر/11؍نومبر2018 ء ؁
چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے صوبہ کشمیر کے ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں صوبہ کشمیر میں جواہر نوودایا ودھیالے اور کیندر ودھیالوں کے قیام کے لئے اراضی کی نشاندہی اور الاٹمنٹ کے عمل کا جائزہ لیا۔
صوبہ کمشنر کشمیر و دیگر اعلیٰ افسران میٹنگ میں موجود تھے۔
کیندر ودھیالے 12لاکھ طلاب کو معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں جبکہ جے این ویز ملک کے باقی حصوں کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں 2.50 لاکھ طلاب کو مفت جدید تعلیم سے آراستہ کر تے ہیں۔کے ویز اور جے این ویز کے قیام سے صوبہ کشمیر بالخصوص دیہی علاقوں کے طلاب کو معیاری تعلیم فراہم کی جائے گی۔
چیف سیکرٹری نے متعلقہ ڈپٹی کمشنروں سے کہا کہ وہ سٹیٹ لینڈ کے ریوینو کاغذات کو تیار کرنے اور اراضی کی نشاندہی کرنے کے عمل میں تیزی لائیں۔
متعلقہ ڈپٹی کمشنروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں حائل رُکاوٹوں کو دُور کرنے کے اقدامات کریں۔

Comments are closed.