پی سی این چئیرمین کا پریس کلب کا دورہ

مقامی صحافتی برادری کے ساتھ کئی امور پر تبادلہ خیال کیا

سرینگر: پریس کونسل آف نیپال کے چئیرمین کشور سریشٹھا نے آج کشمیر پریس کلب کا دورہ کر کے وہاں مقامی صحافتی برادری کلب کے زعماو¿ں جن کی قیادت عاشق قریشی اور معراج الدین کر رہے تھے، کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔اس موقعہ پر انہوں نے پریس کونسل آف نیپال کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ نیپال میں پریس کو بھرپور آزادی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پریس کونسل آف نیپال کو میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لئے نہیں میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لئے قائم کیا گیا ہے۔پریس کونسل آف انڈیا کے ممبر سی کے نائیک بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔دورے کے دوران کئی میڈیا انجمنوں نے پی سی این چیئرمین کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں درپیش مسائل اور چیلنجوں کے بارے میں جانکاری دی۔پی سی این چئیرمین نے مقامی میڈیا افراد کو جانکاری دی کہ پریس کونسل آف نیپال محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ جموں وکشمیر کے ساتھ ایک منصوبے پر کام کر رہا ہے جس کے ذریعے جموں وکشمیر اور نیپال کے درمیان صحافیوں کے تبادلے کو یقینی بنایا جاسکے گا۔نیپال اور کشمیر کے بہت پُرانے رشتوں کا ذکر کرتے ہوئے پی سی این چئیرمین نے کہا کہ ان رشتوں کو مزید مستحکم کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے اس تعلق سے صحافیوں کے تبادلے جیسے اختراعی اقدامات کرنےکی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدم نیپال اور جموں وکشمیر میں کام کر رہی صھافتی برادری کےلئے اہم قدم ہے کیوں کہ اس قدم سے صحافیوں کو ایک دوسرے کے ساتھ کام کاج کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے اور رشتوں کو مضبوط بنانے میں مدد ملتی ہے۔جن میڈیا اداروں نے پی سی این چیئرمین کے ساتھ ملاقات کی اُن میں ایڈیٹر کشمیر لائف مسعود حسین کی قیادت والا( کے ای جی) وفد جن میں منظور انجم ایڈیٹر ڈیلی عقاب ہارون رشید ایڈیٹر ندائے مشرق، شفاعت کیرا ایڈیٹر کشمیر ویثرن اور عمر شجاعت شامل ہیں۔ جے کے ایڈیٹرس فورم کا ایک وفد ایڈیٹر ایشین میل رشید راحیل کی صدارت میں پی سی این چیئرمین سے ملاقی ہوا۔ وفد میں عمر فاروق منیجنگ ایڈیٹر رائزنگ کشمیر، ارشد رسول ایڈیٹر روز نامہ گھڑیال، چشفیدہ شاہ ایڈیٹر کشمیر سکین، ایم صادق ایڈیٹر فلک شگاف، ارشد میر ایڈیٹر کشمیر ہیڈ لائنس، مشتاق بالا ایڈیٹر کشمیر پین، اعجاز احمد ایڈیٹر فروغ کشمیر اور منظور ظہور بیورو چیف روزنامہ مشرق شامل ہیں۔

Comments are closed.