اتوار کو پٹرول 16 پیسے اور ڈیزل 12 پیسے سستا ہوا
سرینگر/11نومبر/سی این آئی/ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ہندوستانی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل 11 ویں دن بھی کمی آئی۔کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ہندوستانی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل 11 ویں دن بھی کمی آئی۔ قومی دارالحکومت میں اتوار کو پٹرول 16 پیسے اور ڈیزل 12 پیسے سستا ہوا۔ دہلی میں نومبر ماہ کے دوران پٹرول کی قیمت 1.82 روپے کم ہوکر 77.73 روپے اور ڈیزل 1.32 روپے کمی سے 72.46 روپے فی لیٹر پر آگیا ہے۔ عروس البلاد ممبئی میں پٹرول کی قیمت اتوار کو 83.24 روپے اور ڈیزل کی قیمت 75.92 روپے فی لیٹر رہی۔قابل ذکر ہے کہ پیٹرول کی قیمت چار اکتوبر کو دہلی میں 84 روپے اور ڈیزل کی قیمت 75.45 روپے فی لیٹر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی. اس کے بعد حکومت نے دونوں ایندھنوں پر مصنوعات کی ایکسائز ڈیوٹی میں 1.50 روپے کی کمی کی تھی. ساتھ ہی تیل کمپنیوں نے ایک روپیہ فی لیٹر قیمت کم کی تھی۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.