پیلی بھیت میں چار بچے تالاب میں ڈوبے
پیلی بھیت، (یو این آئی) اترپردیش میں پیلی بھیت کے سنگڑھي علاقے میں چار بچے ایک تالاب میں ڈوب گئے۔
پولس ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ برها گاؤں میں بدھ کی شام تالاب میں غسل کرنے کے دوران منوج (12)، اجے (12)، جیتو (10) اور پردیپ (8) ڈوب گئے۔
انہوں بتایا کہ ضلع انتظامیہ نے متاثرین کے لواحقین کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
Comments are closed.