پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری

نئی دہلی، عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن بڑی کمی کے درمیان آج ملک میں پٹرول ڈیزل کے دام ایک بار پھر بڑھ گئے۔
چار میٹروپولیٹن شہروں- دہلی، کولکتہ، ممبئی اور چنئی میں ڈیزل 27 سے 29 پیسے اور پٹرول 9سے 11 پیسے فی لیٹر کے درمیان مہنگا ہوگیا۔ اس میں ڈیزل کے دام لگاتار چھٹے دن بڑھے ہیں۔
ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 10 پیسے مہنگا ہوکر 82.36 روپے اور ڈیزل 27 پیسے مہنگا ہوکر 74.62 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔
کولکتہ میں بھی پٹرول کی قیمت 10 پیسے اور ڈیزل کے 27 پیسے بڑھ کر بالترتیب 84.19 روپے اور 76.47 روپے فی لیٹر فروخت ہورہاہے۔
ممبئی میں پٹرول نو پیسے اور چنئی میں 11 پیسے مہنگا ہوکر بالترتیب 87.82 روپے اور 85.61 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ دونوں شہروں میں ڈیزل کے دام 29-29 پیسے بڑھ کر بالترتیب 78.22 روپے اور 78.90 روپے فی لیٹر فروخت ہورہاہے۔ (یواین آئی)

Comments are closed.