نئی دہلی، (یو این آئی)کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی سے درخواست کی ہے کہ آسمان چھورہی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے لوگ پریشان ہیں اس لئے ان مصنوعات کو جی ایس ٹی کے دائر ے میں لائیں۔
مسٹر گاندھی نے جمعہ کو ٹوئٹ کرکے کہا کہ عزت ماب مودی جی ، عوام پٹرول۔ ڈیزل کی آسمان چھوتی قیمتوں سے بہت زیادہ پریشان ہیں۔ آپ برائے مہربانی پٹرول۔ڈیزل کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لائیں۔
خیال رہے کہ حکومت نے جمعرات کو پٹرول اور ڈیزل پر سنٹرل ایکساءئز ڈیوٹی کم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ سے ان کی قیمت ڈھائی روپے فی لیٹر کم ہوئی ہے ۔ کانگریس نے اسے عوام کے غصہ اور پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اٹھایا گیا قدم قرار دیا ہے۔
Comments are closed.