پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں پھر اضافہ

نئی دہلی، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک دن کے استحکام کے بعد دونوں ایندھن کے داموں میں جمعرات کو پھر اضافہ ہوا۔ دہلی میں پیٹرول کی قیمت 81 روپے تک پہنچ گئی جبکہ ڈیزل 73 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گیا۔

ملک کی تیل کی مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کے مطابق دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 13 اور 11 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔

دارالحکومت میں ایک لیٹر پٹرول کے لئے صارفین کو آج 81 روپے اور ڈیزل کے لئے 73.08 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ عروس البلاد ممبئی میں پٹرول کی قیمت 88.39 روپے اور ڈیزل کی 77.58 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔

Comments are closed.