پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ جاری

نئی دہلی،:پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کو دہلی میں پٹرول کی قیمت 14 پیسے مزید بڑھ کر 80.87 روپے فی لیٹر جبکہ ممبئی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 88.26 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

ڈیزل کے دام میں بھی اضافہ جاری ہے۔ دہلی میں ڈیزل 72.97 روپے اور ممبئی میں 77.47 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔

ملک کے دو دیگر بڑے شہروں کولکتہ اور چنئی میں پٹرول کی قیمت بالترتیب 83.75 روپے اور 84.05 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ یہاں ڈیزل بالترتیب 75.82 روپے اور 77.13 روپے فی لیٹر ہے۔

Comments are closed.