پونچھ : پولیس اہلکار کی پُراسرار طور غائب رائفل برآمد

پونچھ :خطہ پیر پنچال کے پونچھ ضلعے میں گزشتہ ہفتے پُراسرار طور پر غائب ہوئی پولیس اہلکار کی سروس رائفل تحقیقات کے دوران پولیس نے برآمد کی .

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کی غائب رائفل پونچھ قصبے سے برآمد کی گئی .ایس ایس پی پونچھ راجیو پانڈے نے کہا ہے کہ غائب سروس رائفل کو برآمد کیا گیا اور عنقریب اس معاملے کی نسبت تفصیلات جاری کی جائیں گی .

یاد رہے کہ 26 اور 27 اگست کی درمیان رات کو پولیس لائنز پونچھ میں ایک اہلکار کی سروس رائفل پُراسرار طور پر غائب ہوئی تھی ،جسکے بعد یہاں سیکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا .

ڈی ایس پی رینک کے افسر کے سیکیورٹی گارڈ کی سروس رائفل غائب ہوگئی ،جسکی بنیاد پر اُسے معطل کیا گیا اور حراست میں بھی لیا گیا .

Comments are closed.