پونچھ: ہند پاک کی افواج کے درمیان صوبہ جموں کے سرحدی ضلع پونچھ میں جمعہ کو گولہ باری کا تبادلہ ہوا،تاہم اس میں کسی جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے .
جموں میں مقیم دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول پر پونچھ سیکٹر میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت کی اگلی چوکیوں پر فائرنگ کی،جس کا بھارتی فوج نے بھرپور جواب دیا.
یاد رہے کہ جموں کے پونچھ سیکٹر میں جمعرات کی شب بھی طرفین کے مابین گولہ باری کا تبادلہ ہواتھا.تاہم یہاں طرفین کے مابین ہوئے گولہ باری کے تبادلے میں کسی جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے.
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے شمالی فوج کے کمانڈر لفٹنٹ جنرل رنبیر سنگھ نے راجوری میں حدمتارکہ کا دورہ کیا اور وہاں پر فوج کی تیاریوں کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔ فوجی کمانڈر نے ایک لائن آف کنٹرول پر تعینات فوج کے اعلیٰ آفیسران کے ساتھ میٹنگ کی جس دوران آفیسران پر زور دیا گیا کہ عسکریت پسندوں کے عزائم کوناکام بنانے کیلئے حد متارکہ پر مزید چوکسی بڑھانے کی ضرورت ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حد متارکہ اور لائن آف کنٹرول پر پچھلے کئی روز سے دراندازی کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے فوج کو رات کے دوران متحرک رہنے کی ضرورت ہے۔
Comments are closed.