پونچھ میں آسمانی بجلی کا قہر ،2 خواتین ہلاک

پونچھ : پونچھ ضلعے میں اُس وقت قیامت صغریٰ بپا ہوئی جب یہاں آسمانی بجلی زمین پر گرجانے سے 2 خواتین کی موقعے پر ہی موت ہوگئی .

رپورٹس کے مطابق آرائی گائوں منڈی پونچھ میں 4افرا جن میں تین خواتین شامل تھیں ،آسمانی بجلی کی زد میں آگئے جسکے نتیجے میں دو خواتین کی موت ہوئی اور دو دیگر جھلس کر شدید زخمی ہوئے .

مہلوکین کی شناخت سیدہ بی بی اور کونثر بانو کے بطور ہوئی جبکہ زخمیوں میں غلام حسن اور تنویرا بانو شامل ہیں ،جنہیں سب ضلع اسپتال منڈی منتقل کیا گیا .

Comments are closed.