پونچھ : پیر پنچال کے سرحدی ضلع پونچھ میں آگ کی ایک ہولناک اور بھیانک واردات میں 8 رہائشی مکانات خاکستر ہوئے،جن میں کئی مکان سگے بھائیوں کے ہیں .
بتایا جاتا ہے کہ پونچھ کے ڈوگریان ،بفیض سرن کوٹ علاقے میں یہ واردات رونما ہوئی .بتایا جاتا ہے کہ اتوار اور پیر کی شب رات ایک بجے یہاں ایک رہائشی مکان سے آگ کے شعلے نمودار ہوئے ،جس نے تیزی کیساتھ کئی مکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا.
جن شہریوں کے رہائشی مکانات آگ کی اس بھیانک اور ہولناک واردات میں خاکستر ہوئے ،اُن میں ولایت خان عدالت خان ،عدالت خان ،ایوب خان اور یونس خان پسران لال حسین اور محمد شریف خان ،قیوم خان ،معروف خان پسران خدام حسین خان شامل ہے .
معلوم ہوا ہے کہ آگ کی اس بھیانک اور ہولناک واردات میں ولایت خان کی دختر کی شادی کےلئے جمع کیا گیا سازوسامان بھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا.
مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ فائر اینڈ ایمرجنسی کو بروقت مطلع کیا گیا اور فائر اینڈ ایمر جنسی کی آگ بجھانے والی گاڑیاں بغیرپانی کے جائے واردات پر پہنچ گئیں.
انہوں نے آگ نمودار ہونے کے ساتھ ہی معتلقہ محکمہ کو مطلع کیا گیا ،لیکن بروقت کارروائی نہ ہونے کے سبب کروڑوں کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی .
ایس ڈی ایم سرن کوٹ محمد سلیم قریشی نے بتایا کہ الزامات کے تحقیقاتی احکامات صادر کئے گئے .انہوں نے کہا کہ اگر الزامات ثابت ہوئے ،تو متعلقہ محکمہ کے ملازمین کے خلاف کارروائی کیا جائیگی .
(جی این ایس )
Comments are closed.