پومپیو: میکسیکو سے ساتھ تعلقات بہتر بنانا چاہتے ہیں ٹرمپ

پومپیو: میکسیکو سے ساتھ تعلقات بہتر بنانا چاہتے ہیں ٹرمپ

میکسیکو سٹی، 14 جولائی : امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے جمعہ کے روز کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ میکسیکو کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔
اعلی افسران کے ساتھ میکسیکو کے دورے پر آئے مسٹر پومپیونے یہاں کےآئندہ صدر بننے والے مسٹر مارسیلو ایبراڈ سے ملاقات کے دوران کہا کہ مسٹر ٹرمپ کی توجہ میکسكیو کے ساتھ تجارت، امیگریشن، ترقی اور تحفظ کے معاملے پر تعلقات کو پھر سے بحال کرنے پر مرکوز ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بائیں بازو کے لیڈر مسٹر ایبراڈ نے گزشتہ ماہ میکسیکو میں ہوئے صدارتی انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کی تھی اور میکسیکو کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بائیں بازو نظریات کی حکومت بننے کا راستہ صاف ہو گیا تھا۔
رائٹر۔

Comments are closed.