سری نگر:چیف الیکٹورل آفیسر شالین کابرا نے پنچایتی اِنتخابات 2018 ءکے تیسرے مرحلے کے سلسلے میں آج نوٹیفکیشن جاری کیا ۔ یہ نوٹیفکیشن کپواڑہ کے کرالہ پورہ ، ریڈی چوکی بل ، میلیال ،ہندواڑہ ، بانڈی پورہ ، سمبل ، گاندربل ،روہامہ ، بارہمولہ ، سویہ¿ بُگ ، سرسیار ، کیلر ، ڈی ایچ پورہ ، ڈی کے مرگ ، منزگام ،پشکم،کرگل ،زانسکار ،چھچھوٹ ، ٹھکسے ،لیہہ ، نیمواور سسپول جبکہ جموں صوبہ کے درب شالہ ، اندروال ، مغل میدان، نگسنی ، ٹھاٹھری ، چرالا، کہارا، گول ، گنڈی دھرم،چنینی ، چننتا،کیریاں گنڈیال، نگری ، بسوہلی ، بھونڈ، راجوری ، ڈنگری ،ستھرا اور ننگلی صاحب سائی بابامیں تیسرے مرحلے کے تحت یہ چناﺅ منعقد ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 5 نومبر 2018ءہوگی ۔ کاغذات کی جانچ 6 نومبر 2018ءکو ہوگی اور نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 8نومبر2018 کو ہوگی ۔ پولنگ 24نومبر 2018ءکو صبح 8بجے سے دوپہر 2بجے تک ہوگی ۔ ووٹوں کی گنتی 24نومبر2018ءکو ہی ہوگی۔اِنتخابی عمل 17 دسمبر 2018ءکو مکمل ہوگا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.