ترال: پنچایتی انتخابات کے باضابط اعلان کے محض ایک روز بعد جنوبی قصبہ ترال میں نامعلوم بندوق برادروں نے ایک پنچایت گھر کی عمارت نذر آتش کی ۔پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔
جنوبی قصبہ ترال کے سیر گاﺅں میں اتوار اور پیر کی درمیانی رات کو نامعلوم افراد نے ایک پنچایت گھر کی عمارت آگ کے شعلوں کی نذر کی ۔ایس پی اونتی پورہ محمد زاہد نے بتایا کہ پیر کی شب کو نامعلوم افراد نے پناچیت گھر کی نذر آتش کرنے کی کوشش کی ۔
انہوں نے کہا کہ آگ اس واردات میں عمارت کی دو کھڑکیاں نذر آتش ہوئیں ۔معاملے کی نسبت پولیس نے ایک ایف آئی آر درج کی جبکہ تحقیقات بھی شروع کردی ۔یہ واقعہ پنچایتی انتخابات کے باضابط طور پر اعلان کیا ۔
Comments are closed.