پندرہ اگست کی تقریبات:آئی جی پی نے سیکیورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

سرینگر : انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون کی زیر صدارت 15 اگست کی تقریبات کے سلسلے میں ایک سیکیورٹی جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی .

اس میٹنگ میں 15 اگست کی تقریبات کے سلسلے میں کئے گئے سیکیورٹی انتظامات کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں جائزہ لیا.پولیس ترجمان کے مطابق اس میٹنگ میں پو لیس کے تمام افسران نے شرکت کی .

آئی جی پی ایس پی پانی نے 15 اگست کیی تقریب کے مقام پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا .افسران نے اُنہیں 15 اگست کے سلسلے میں اٹھائے گئے سیکیورٹی انتظامات کے بارے میں جانکاری دی گئی .

آئی جی پی نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ 15 اگست کی تقریب کے سلسلے میں فل پروف سیکیورٹی انتظامات کریں اور اقدامات اٹھائں.انہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ لوگوں کے ساتھ سڑکوں پر دوستانہ اپروچ اپنائیں .

ترجمان نے کہا کہ آئی جی پی نے 15 اگست کے احسن طریقے سے عوام سے تعائون طلب کیا.

Comments are closed.