پلوامہ : کاکاپورہ پلوامہ میں بدھ اور جمعرات کی درمیان رات کو ہوئے شوٹ آئوٹ میں جاں بحق تحریک المجاہدین کے جنگجو شوکت احمد بٹ کو آبائی علاقہ اونتی پورہ میں نعروف اور جذباتی مناظر میں سپرد لحد کیا گیا .
بتایا جاتا ہے کہ جونہی 15 روز قبل جنگجوئوں کے صف میں شامل ہوئے جنگجو کی میت آبائی گائوں پہنچی ،تو لوگوں کی خاصی تعداد نے جاں بحق جنگجو کی نماز جنازہ میں شرکت کی .
جلوس جنازہ میں مسلح جنگجو بھی نمودار ہوئے ہیں ،جنہوں نے اپنے جاں بحق ساتھی کو ہوائی فائرنگ کرکے اپنے انداز میں خراج پیش کیا .
بتایا جاتا ہے کہ شوکت احمد بٹ کو آبائی علاقہ اونتی پورہ میں آزادی ،برہان حامی نعروں کے بیچ سپرد لحد کیا گیا ،جس دوران یہاں جذباتی مناظر بھی دیکھنے کو ملے .
بتایا جاتا ہے کہ جاں بحق جنگجو کی دو مرتبہ نمازجنازہ ادا کی گئی ،جس اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ لوگوں کی کتنی بڑی تعداد نے اس جنازے میں شرکت کی .
یاد رہے کہ بٹ کاکا پورہ پلوامہ میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کو شوٹ آئوٹ کے دوران جاں بحق ہوا تھا .
پلوامہ میں انٹر نیٹ خدمات منقطع ہیں .
Comments are closed.