پلوامہ اور بڈگام اضلاع میں این آئی کے چھاپے

سرگرم جنگجوئوں کے گھروں کی تلاشیاں لی گئی ، دربگام میں ایک نوجوان گرفتار

سرینگر/26فروری: قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) نے چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بدھ کو جنوبی ضلع پلوامہ اوروسطی ضلع بڈگام کے کئی علاقوں میں سرگرم جنگجوئوں کے گھروں پر چھاپے ڈالیں جبکہ چھاپوں کے دوران دربگام پلوامہ میں ایک نگروٹہ جموں میں مبینہ طور ملوث نوجوان کے بھائی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ سی این آئی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بدھ کو علی الصبح سی آر پی ایف اور پولیس کی مشترکہ ٹیم کے ساتھ این ائی اے نے جنوبی ضلع پلوامہ کے کاکا پورہ اور دربگام علاقے میں جنگجوئوں کے گھر پر چھاپے ڈالیں اور وہاں تلاشیاں عمل میں لائی گئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی اعلیٰ صبح این آئی اے کی ایک ٹیم پولیس او ر سی آر پی ایف کے ہمراہ پلوامہ کے کریم آباد علاقے میں نمودار ہوئی جس دوران انہوں نے سرگرم جیش کمانڈر محمد زاہد وانی کے گھر پر چھاپہ مارا ۔پولیس کے مطابق وہ جیش محمد کے کمانڈرہیں۔بتایا جاتا ہے کہ زاہد احمد کے گھر میں تلاشی کے بعد این آئی اے ٹیم نے دربگام علاقے میں علی محمد بٹ کے گھر پر چھاپہ ڈالا جہاں تلاشی کارورائی کے دوران ان کے بیٹے زبیر احمد بٹ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علی محمد بٹ کا دوسرا بیٹا ممتاز علی مبینہ طور نگروٹہ جموںمیں ملوث ہے اور اس کے عسکری تنظیم جیش کے ساتھ رابطہ ہے تاہم وہ گھر پر موجود نہ ہونے کے بعد این آئی اے نے اس کے بھائی کو حراست میں لیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے گلہ بگ علاقے میں بھی سمیر احمد نامی نوجوان کے گھر پر چھاپہ مار کار کر وہاں تلاشی کارورائی عمل میں لائی ۔ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے بڈگام میں بھی کئی سرگرم جنگجوئوں کے گھروں پر چھاپے ڈالیں جبکہ تلاشیاں عمل میں لائی گئی ۔ ( سی این آئی )

Comments are closed.