پاكستان- افغانستان کی سرحد پر کئی علاقے سیل

اسلام آباد، 16 اکتوبر: پاکستان اور افغانستان کے سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ کی وجہ سے بہت سے سرحدی علاقے پیر کو بھی بند رہے، جس سے دونوں طرف سرحد پر سینکڑوں گاڑیوں سمیت لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔
پاکستانی-افغان حکام کے مطابق اتوار کو دونوں ممالک کے سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد’ دی چمن-اسپن بولداك ‘ سرحد بند کر دی گئیْ۔ دونوں ممالک کے درمیان جھڑپ اس وقت شروع ہوئی، جب سرحد پر باڑھ لگانے کی کوشش کر رہے پاکستانی فوجیوں پر افغان فوجیوں نے گولیاں چلائیں۔
اس دوران دونوں ممالک کی فوج نے ایک دوسرے پر سرحد پار کرنے پر روک لگائے جانے کابھی الزام لگایا ہے۔
افغانستان میں قندھار صوبے کے پولیس چیف ضیا دراني نے کہا’’کسی بھی صورت میں ہم اپنے ملک کی حفاظت کے لئے تیار ہیں‘‘۔
دوسری طرف پاکستانی فوج کے حکام کا کہنا ہے کہ سرحد پر ہم اپنی سیکورٹی بڑھانے کے لئے باڑھ لگا رہے ہیں۔
یو این آئی

Comments are closed.