امرتسر،(یواین آئی) پنجاب میں وجئے دشمي کا تہواراس وقت ماتم میں تبدیل ہوگیا جب یہاں ہوئے ایک دلدوزحادثے میں ٹرین کی زد میں آنے سے تقریبا 60 افراد کی موت ہو گئی اور تقریبا 70 دیگر زخمی ہو گئے ۔
حادثہ جوڑاپھاٹک کے قریب ہوا جب ریلوے لائن کے قریب وجئے دشمی کے موقع پر راون کا پتلا جلایا جا رہا تھا۔ اس دوران سینکڑوں کی تعداد میں خواتین، بچے اور لوگ یہ منظر کو دیکھ رہے تھے. وہ سب کے سب اس بات سے بالکل بے خبر تھے کہ کچھ لمحے میں ہی ان کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوجائے گی۔
تب ہی وہاں جالندھر سے امرتسر جا رہی ڈي ایم يو ٹرین تیز رفتار سے گزری اور اس نے ٹریک پر کھڑے ہو کر دسہرہ تہوار کا نظارہ کرنے والوں کو اپنی زدمیں لے لیا۔ ان لوگوں کو پتلوں کے جلائے جانے کے دوران پٹاخوں کی آواز میں ٹرین کے آنے کا احساس تک نہیں ہوا۔ اس دوران بہت سے لوگ راون کا پتلا دہن کے مناظر کو اپنےموبائیل کیمروں میں قید کرنے میں مشغول تھے اور اچانک ٹرین انہیں روندتی ہوئی نکل گئی۔
پل بھر میں ہی راون جلانے کا نظارہ ماتم میں تبدیل ہوگیا۔ جائے حادثہ کا منظر یہ تھا کہ محض پانچ سیکنڈ سے بھی کم وقت میں وہاں بہت سے لوگ ٹرین کے نیچے کٹ گئے اور کئی زخمی ہو گئے۔ پٹری اور اس کے ارد گرد لاشوں کا انبار لگ گیا۔ زمین پر ہر طرف خون ہی خون نظر آرہاتھا۔ کسی کا سر تو کسی کا جسم، بازو اور ٹانگیں ادھر ادھر بکھرے ہوئے تھے۔ اس حادثے کا زیادہ تر خواتین اور بچے شکار بنے۔
Comments are closed.