ویڈیو: وویک نے کیا وادی کشمیر سے کنیا کماری تک کے اپنے سفر کاآغاز
ہری جھنڈی دکھا کر کیا محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر نے روانہ
پونے کا سائیکلسٹ وادی کشمیر کی سیر پرآنے کے لیے کررہا لوگوں سے اپیل
عادل بشیر ڈار
سرینگر (کے پی ایس): کشمیر اپنے بے پناہ حسن و جمال سے مالامال ہے ۔ یہاں کی خوبصورتی اور دلکشی دنیا بھر میں مشہور ومعروف ہے ۔ وہیں وادی کشمیر کے دلکش اور پر کیف مناظر کو دیکھنے والے لوگ یہ کہنے پر مجبور ہوجاتے ہیں کہ
اگر فردوس بروے زمین است
ہمی استو ہمی استو ہمی است
جی ہاں اسی خوبصورتی اور دلفریب مناظر نے کھینچ کر لایا ہے، پونے کے اس سائیکلیسٹ وویک لوکر کو ،جو کہ یہاں کی قدرت کی عطا کردہ رعانیوں کو دیکھنے کے ساتھ ساتھ کشمیر سے کنیاکماری تک سفر کرکے اپنا نام "گینیزبک آف ولڈ” میں درج کرانا چاہتاہے۔
وادی کشمیر سے وویک کا چار ہزار کلومیڑ کے اس سفر کی شروعات کرنے کا مقصد ملک اور بیرون ملک کے لوگوں کو یہاں کی سیر کرنے کی طرف مائل کر نا ہے ۔
اس سائیکلسٹ کا ماننا ہے کہ ملک کی کئی نیوز چنلیں ریاست جموں و کشمیر خاص کر وادی کے حالات وواقعات کو غلط طریقے سے پیش کرتی ہیں ،جو حقائق پر مبنی نہیں ہوتے ہیں۔ جس وجہ سے ملکی اور غیر ملکی سیاح یہاں آنے سے کتراتے ہیں۔
وہیں اس سے نہ صرف یہا ں کی سیاحتی صنعت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں،بلکہ اس صنعت سے جڑے افراد کی روزی روٹی پر بھی کاری ضرب لگ جاتاہے ۔
وویک کا ماننا ہے کہ جس نے جنت بے نظیر کو نہیں دیکھا اس نے زندگی میں کچھ بھی نہیں دیکھا ۔وویک وادی کشمیر کی خوبصورتی اور قدرت کی بہترین کاری گری سے متاثر ہوکر اپنے انداز اور اپنی کوشش سے یہاں کی سیر کرنے کے لیے لوگوں کو راغب کرنا چاہتا ہے۔
اسی جذبے کو پروان چڑھاتے ہوئے پونے سے آئے ہوئے اس سائیکلسٹ نے کشمیر سے کنیا کماری تک اپنے سفر کا باقاعدہ آغاز کیا ۔ جس سے محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔
اس موقعے پر بات کر تے ہوئے سیاحتی شعبے کے ڈائریکٹر تصدُق جیلانی نے اس سے خوش آئند قدم کے طور گردانتے ہوئے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو وادی کشمیر کی سیر پر آنے کی پر زور اپیل کی ۔ تاکہ ریاست جموں و کشمیر خاص کر وادی کشمیر کی سیاحتی صنعت ہر طرح سے فروغ پا سکے۔
(کے پی ایس)
Comments are closed.