ویڈیو: عبدالغنی وکیل پیپلز کانفرنس میں شامل، پارٹی نے کیا والہانہ استقبال ،این سی ،پی ڈی پی کی تنقید

سرینگر:۲۴،جنوری: سابق کابینہ وزیر اور معروف سیاسی لیڈر عبدالغنی وکیل نے جمعرات کو ایک غیر معمولی فیصلے کے تحت سجاد غنی لون کی سربراہی والی پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کی ۔پارٹی نے والہانہ استقبال کیا اور کہا ہے کہ پیپلز کانفرنس ایک مضبوط جماعت بن رہی ہے جبکہ آنے والے دنوں میں مزید لیڈران پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے ۔کے این این کے مطابق سابق کابینہ وزیر اور معروف سیاسی لیڈر عبدالغنی وکیل نے جمعرات کو ایک غیر معمولی فیصلے کے تحت سجاد غنی لون کی سربراہی والی پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔اس کا اعلان جمعرات کو ایوان صحافت کشمیر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا ۔اس سے قبل عبدالغنی وکیل نے پارٹی چیئرمین سجاد غنی لون ،سینئر لیڈران عمران رضا انصاری ،بشیر احمد ڈار اور خورشید احمد خان کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔2014کے اسمبلی انتخابات میں عبدالغنی وکیل نے حلقہ انتخاب رفیع ٓباد سے 16ہزار ووٹ حاصل کئے تھے ۔اس سے قبل کئی لیڈران پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں ۔

Comments are closed.