ویڈیو: زوجیلا پہاڑی نے سفید چادر اوڑھ لی
سرینگر : وادی میں موسم خزاں کی دستک سے قبل ہی پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی جبکہ میدانی علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا.
وادی کشمیر کو ہفتہ کی علی الصبح سرمئی بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لیا جس دوران دارلحکومت سرینگر سمیت شمال وجنوب کے میدانی علاقوں میں بارش ہوئی جبکہ کہیں تیز اور کہیں ہلکی ہواہیں بھی چلیں .
اس دوران وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں سیزن کی پہلی ہلکی برفباری ہونے کی بھی اطلاعات ہیں .
محکمہ موسمیات کے ذرائع نے بتایا کہ سرینگر – کرگل – لہیہ شاہراہ پر واقع زوجیلا پاس کی پہاڑی نے سفید چادر اوڑھ لی .تاہم شاہراہ پر ٹریفک کی آوا جاہی بغیر کسی خلل کے جاری ہے .
معلوم ہوا ہے کہ گمری سونہ مرگ میں بھی ہلکی برفباری ہوئی ہے .میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی .
Comments are closed.