ویڈیو: بیرون ریاستوں میں زیر تعلیم کشمیری طلاب کے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ جاری
گریٹر نوئیڈا میں ایک اور کشمیری طالب علم کا زد کوب ، زخمی حالات میں اسپتال منتقل
سرینگر/04اکتوبر: بیرون ریاستوں میں کشمیری طلبہ کے ساتھ جاری زیادتیوں کے بیچ اتر بردیش کے نو ئیڈا علاقے میں ایک اور کشمیری طالب علم کی شدید مار پیٹ کی گئی جس کے بعد انہیں علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ۔ ادھر آئے روز کشمیری طلبہ کی مار پیٹ اور ان کی ہراسانی سے بیرون ریاستوں میں زیر تعلیم طلبہ میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ والدین بھی فکرو تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق ریاست کے باہر کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم کشمیری طلبہ کے ساتھ زیادتیوں اور ان کی ہراسانیوں کے بڑھتے واقعات کے بیچ اتر پردیش کی یونیورسٹی میں زیر تعلیم بی ایم آئی ٹی کے طالب علم کا کچھ مقامی طلبہ نے شدید زد کوب کیا جس کے بعد انہیں علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا، ،معلوم ہوا ہے کہ گریٹر نوئیڈ میں احتشام نامی طالب علم کو کچھ مقامی طلبہ نے پکڑ لیا جس کے بعد ان کی شدید مار پیٹ کی گئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ مار پیٹ کے بعد کشمیری طالب علم شدید زخمی حالات میں پایا گیا جس کے بعد اس کے ساتھیوں نے انہیں علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیا ۔ اسی دوران کالج میں واقعہ پیش آنے کے بعد کالج میں موجود دیگر کشمیری طلبہ میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ والدین میں بھی فکر و تشویش پایا جاریا ہے ۔ ایک مقامی روز نامہ سے فون پر بات کرتے ہوئے کالج میں مقیم دیگر کشمیری طلبہ کا کہنا تھا کہ انہیں کالج میں باربار ہراساں کیا جار ہا ہے جس کے نتیجے میں انکی جانوں کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے ۔ ادھریونیورسٹی انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ ایک کشمیری طالب علم کو زد کوب کرنے کا واقع رونما ہوا ہے انتظامیہ اس کی باریک بینی سے تحقیقات کر رہی ہے ۔
Comments are closed.