ویڈیو: بارہمولہ میں شوٹ آئوٹ ،2 جنگجو جاں بحق: پولیس
بارہممولہ : ابتدائی رپورٹس کے مطابق کرالہار بارہمولہ میں ریلوے اسٹیشن کے نزدیک ایک مختصر جھڑپ میں دو جنگجو جاں بحق ہوئے .
بتایا جاتا ہے کہ جنگجوئوں نے یہاں ناکہ پارٹی پر فائرنگ کی اور جوابی کارروائی میں دو جنگجو جاں بحق ہوئے جنکی تحویل سے ایک رائفل اور ایک پستول برآمد کیا گیا .
پولیس کے ایک ترجمان نے جھڑپ کی تصدیق کی .انہوں نے کہا کہ جنگجو ایک ایس یو وی گاڑی میں سوار تھے جب ناکہ پارٹی نے کرالہار کے مقام پر اُنہیں روکا ،تو گاڑی میں سوار جنگجوئوں نے فائرنگ کی .
ان کا کہناتھا کہ جوابی کارروائی میں دو جنگجو جاں بحق ہوئے .ان کا کہناتھا کہ جاں بحق جنگجوئوں کی نعشیں برآمد کی گئیں اور اُنکی تحویل سے ایک بندوق اور دو چینی ساخت پستول ضبط کئے گئے .
Comments are closed.