ویڈیو: بات چیت اور شورش ایک ساتھ نہیں چلے گی: راج ناتھ سنگھ
کولگام سانحہ بدقسمتی، جاں بحق افراد کے حق میں فی کس 5لاکھ روپے واگذار
عوامی نمائندے بائیکاٹ پر نظر ثانی کرکے انتخابات میںحصہ لیں
سری نگ: مر کزی وزےر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کو لگام مےں ہو ئی عام شہری ہلاکتوں پر غم و افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے اسے بدقسمتی سے تعبےر کےا ۔انہوں نے بتاےا کہ مر کزی سر کار ہر اس شخص کے ساتھ بات چےت کے لئے تےار ہے جو رےاست مےں امن کا خواہاں ہو تاہم انہوں نے واضح کر دےا کہ بات چےت اور دہشت گر دی اےک ساتھ نہےں چل سکتی ۔وزےر داخلہ نے سےاسی جماعتوں سے اپےل کرتے ہو ئے پنچاےتی انتخابات مےں حصہ لےنے کی اپےل کرتے ہو ئے کہا جو لوگ انتخابات کا بائےکاٹ کرےں گے وہ عوام کے خےر خواہ نہےں ہو سکتے ۔انہوں نے کہا کہ مر کز اور رےاستی حکومت نو جوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف اسکےموں پر کام کر رہی ہے جس کے تحت آنے والے وقت مےں ہزاروں کی تعداد مےں نو جوانوں کو روز گار فراہم کےا جائے گا ۔کشمےر نےوز سروس(کے این ایس) کے نمائندے کے مطابق مر کزی وزےر داخلہ راجناتھ سنگھ رےاست کی سےکورٹی اور سےاسی صورتحال کا جائزہ لےنے کے لئے اےک روزہ دورہ پر سرےنگر پہنچ گئے ہےں ۔معلوم ہوا ہے کہ وزےر داخلہ سرےنگر کے بےن الاقوامی ہوئی اڈے پر منگلوار کی صبح تقرےباًساڑھے 10بجے پہنچے جس کے دوران ان کا استقبال چےف سےکرےٹری ،گورنر کے مشےر کے وجے کمار رےاستی پولےس کے سر براہ دلبا غ سنگھ،ڈی سی بڈگام ،کے علاوہ دےگر کئی سےول و پولےس انتظامےہ کے افسران نے کےا ۔مر کزی وزےر داخلہ راجناتھ سنگھ انڈےن آئر لائنز کی اےک پرواز کے زرےعے دہلی سے سرےنگر پہنچے اور سرےنگر ہوائی اڈے سے فوجی ہےلی کپٹر کے زرےعے مر کزی وزےر داخلہ راجناتھ سنگھ شےر کشمےر انٹر نےشنل کنووکےشن سنٹر پہنچے جہاں انہوں نے ریاستی گورنر ستیہ پال ملک اور اعلیٰ سول، پولیس و سیکورٹی عہدیداروں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح میٹنگ کرکے ریاست بالخصوص وادی کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لےا۔معلوم ہوا ہے کہ مےٹنگ کے دوران وزیر داخلہ نے پاکستان کے ساتھ لگنے والی لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کی سیکورٹی صورتحال پر بھی سینئر فوجی عہدیداروں سے بریفنگ لی۔ راجناتھ سنگھ اپنے دورے کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں بالخصوص نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے نمائندوں سے ملاقات کی اور انہیں آنے والے پنچایتی انتخابات کا بائیکاٹ ختم کرنے پر قائل کرنے کی کوشش کی ۔اس دوران معلوم ہوا ہے کہ مر کزی وزےر داخلہ راجناتھ سنگھ نے اپنے دورہ سرےنگر کے دوران کچھ سےول سو سا¾ئٹی ممبران کے ساتھ بھی ملاقات کی جس کے دوران سےول سو سائٹی ممبران نے مر کزی وزےر داخلہ کو رےاست کی درپےش ابتر صورتحال سے آگاہ کےا ۔وزیر داخلہ نے منگل کی صبح اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’کہ جموں وکشمیر کے ایک روزہ دورے پر سری نگر کے لئے روانہ ہوگیا ہوں۔ سیکورٹی صورتحال کے علاوہ ریاست میں اٹھائے جانے والے اہم اقدامات کا جائزہ لوں گا۔ےاد رہے کہ مر کزی وزےر داخلہ رےاست مےں گور نر راج کے نفاز کے بعد پہلی بار وادی کے دورے پر آئے ہےں ۔پی دی پی بی جے پی سر کار توٹ جانے کے بعد وزےر داخلہ کے دورہ وادی کو اہم قرار دےا جارہا ہے اور سےاسی ماہرےن کا ماننا ہے کہ وزےر داخلہ عراجنات سنگھ اپنے دورہ وادی کے دوران مجموعی سےکورٹی اور سےاسی صورتحال کا جائزہ لےنے کے علاوہ رےاست مےں اسمبلی انتخابات پر بھی مختلف سےاسی جماعتوں کی رائے لےنے کے علاوہ گورنر ستےا پال ملک سے بھی اس مو ضو ع پر اہم بات چےت کرےں گے ۔ اس دوران معلوم ہوا ہے کہ نیشنل کانفرنس کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سنٹر میں مرکزی وزیر داخلہ شری راج ناتھ کیساتھ ملاقات کی۔ وفد کی قیادت پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر کررہے تھے جبکہ اُن کے ہمراہ معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سٹیٹ سکریٹری سکینہ ایتو، سینئر لیڈران و ایم ایل اے اوڑی محمد شفیع اوڑی، ایم ایل اے عید گاہ مبارک گل، ترجمانِ اعلیٰ آغا سید روح اللہ مہدی ایم ایل اے بڈگام، جنوبی زون صدر و ایم ایل اے سوناواری محمد اکبر لون،سابق وزیر قانون میر سیف اللہ اور تنویر صادق بھی تھے۔ وفد نے وزیر داخلہ کو وادی کی موجودہ سیاسی، سیکورٹی ،امن و قانون اورانسانی حقوق کی پامالیوں کی صورتحال کے بارے میں تفصیلات پیش کیں اور اس بارے میں ایک میمورنڈم بھی پیش کیا۔راج بھون مےں رےاستی گونر ستےا پال ملک نے راجناتھ سنگھ کو ےقےن دہانی کرائی کہ رےاستی انتظامےہ رےاست مےں تعمےراتی منصو بوں کو پورا کر نے کے علاوہ فلاحی اسکےموں کی عمل آوری ،کرپشن کا خاتمہ ےقےنی بنانے اور لو گوں کو در پےش مسائل کے حل کا ازالہ کر نے کے لئے کام کر ے گی ۔ اس دوران مر کزی وزےر داخلہ راجناتھ سنگھ نے گونر ستےا پال ملک کو رےاست مےں بلدےاتی انعقاد کی کامےابی اور بناءکسی شورش کے ان انتخابات کے انعقاد پر مبار کباد دےتے ہو ئے کہا کہ مر کزی سرکار کی جانب سے رےاست کو پنچاےتی انتخابات کے کامےاب انعقاد کے لئے مکمل تعاون فراہم کر ے گی ۔ راجناتھ سنگھ نے نہرو گےسٹ ہاﺅس مےں پرےس کانفرنس سے خطاب کے دوران کولگام میں ہوئی عام شہریوں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے بدقسمتی سے تعبیر کیا۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ ہمیں اطلاع موصول ہوئی ہیں کہ وہاں جھڑپ اختتام پذیر ہونے کے ساتھ ہی لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی جس دوران کچھ بارودی شل پھٹ جانے کے نتیجے میں کئی نوجوان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔انہوں نے بتایا کہ انسانی جا ن قیمتی ہے اور روپیوں پیسوں سے انسانی جان کی قیمت لگانا ٹھیک نہیں تاہم ہم جاں بحق نوجوانوں کے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق نوجوانوں کے حق میں فی کس 5لاکھ روپے بطور ایکس گریشیا ریلیف واگزار کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ ریاست میں امن کی بحالی کے لیے مرکزی و ریاستی حکومت کام کررہی ہے۔ مرکزی سرکار ہر اُس شخص کے ساتھ بات کرنے کو تیار ہیں جو ریاست میں امن کو خواہاں ہو۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کے زیر اعظم نریندر مودی نے سیاسی پہل کی شروعات کرتے ہوئے پاکستان کا سفر کیا تاہم وہاں کی جانب سے ایسی کوئی ٹھوس کوشش نہیں ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ دہشت گردی اور بات چیت ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت معاشی طور پر بہت آگے بڑھ چکا ہے البتہ بھارت مخالف عناصر ہماری معیشی ترقی کو برداشت نہیں کررہے ہیں ، اسی لیے وہ بھارت کو کمزور کرنے کے لیے دہشت گردی کا سہارا لے رہے ہیں۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ ہم ایسے عناصر کے مکروہ عزائم کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے پنچایتی انتخابات کے حوالے سے کہا کہ جو لوگ جمہوریت پر یقین رکھتے ہوں انہیں چاہیے کہ وہ اپنی خاموشی توڑکر انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ جو لوگ انتخابات کا بائیکاٹ کریں گے وہ عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے بتایا کہ جو لوگ عوام کی نمائندگی کا دعویٰ کرتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ آنے والے پنچایتی انتخابات میں حصہ لے کر عوام کی خدمت کا فریضہ انجام دیں۔ پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ نے بتایا کہ ریاستی نوجوانوں کی بہتری اور بازآبادکاری کے لیے مرکزی و ریاستی حکومت ٹھوس اقدامات اُٹھانے جارہی ہے جس کے تحت آنے والے وقت میں لاکھوں نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی اسکیم کے تحت ریاستی نوجوانوں کو مختلف مرحلوں کے دوران معقول روزگار سے نوازا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ہماری سرکار نوجوانوں کو ہرطرح کی امداد فراہم کرنے کے لیے بھر پور اقدامات اُٹھائے گی۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ ریاست کے تینوں خطوں جموں، کشمیر اور لداخ میں ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اُٹھائیں جارہے ہیں جس کے تحت سرحدی علاقوں بشمول کرگل، دراس، ٹنگڈار، مژھل سمیت دیگر علاقوں میں زمینی سطح پر سڑکیں بنائی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ وادی کی مشور جھیل ڈل کی خوبصورتی کو دوبارہ بحال کرنے کی خاطر مرکزی اسکیم کے تحت 350کروڑ سے زائد کی رقم صرف کی جائے گی تاکہ جھیل ڈل کی شان رفتہ کو پھر سے بحال کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ جب بھی میں ریاست کے دورے پر وار دہوا تو مجھے ہر بار انتظامیہ میں کرپشن کی شکایات موصول ہوئیں۔ مرکزی وریاستی حکومت ریاست سے کرپشن کے خاتمنے کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات اٹھائی گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے سبھی طبقوں کو اپنا رول ادا کرنا ہوگا۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ یک روزہ دورے کے دوران میں نے یہاں 5وفود کے ساتھ ملاقاتیں کیں جس دوران میں نے انہیں الیکشن میں حصہ لینے پر زور دیا۔ایک سوال کے جواب میں مرکزی وزیر داخلہ نے بتایا کہ ریاست جموں وکشمیر کو بی جے پی کے ساتھ ماضی قریب میں اتحاد سے جو ثمر حاصل ہوا اس کا تجریہ لوگ خود کرسکتے ہیں۔ یاد رہے ضلع کو لگام مےں ہو ئی شہری ہلاکتوں کے بےچ مر کزی وزےر داخلہ راجناتھ سنگھ اپنے ےک روزہ دورے پرمنگلوار کو سرےنگر پہنچے جس کے دوران انہوں نے رےاست کی مجموعی سےکورٹی اور سےاسی صورتحال کا جائزہ لےنے کے علاوہ مختلف سےاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ االگ الگ ملاقا تےں کےں جبکہ سابق وزےر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے بھی راجناتھ سنگھ کے ساتھ ملاقات کی ۔اس دوران معلوم ہوا ہے کہ مر کزی وزےر داخلہ نے رےاستی گور نر ستےا پال ملک کے ساتھ راج بھون مےںجس کے دوران انہوں نے رےاستی گورنر کے ساتھ رےاست مےں مرکزی کی جانب سے تعمےراتی منصوبوں کے علاوہ رےاست مےں نو جونوں کی مثبت مصروفےت کے علاوہ اسمبلی انتخابات کے حوالے سے بھی بات چےت کی ۔
Comments are closed.